The news is by your side.

Advertisement

‏’شہبازشریف، مریم نواز، حمزہ سیاست کی بجائے گلوکاری میں نام کمائیں‘‏

ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے کہا ہے کہ شہبازشریف، مریم نواز، حمزہ سیاست کی بجائے گلوکاری میں ‏نام کمائیں۔ ‏

ایک بیان میں ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ پی ڈی ایم کے لانگ مارچ کاحشر بھی ان کےاستعفوں جیساہی ‏ہوگا گانا گا کر مارچ کا نعرہ تو لگا سکتےہیں لانگ مارچ کرنے سے قاصر ہیں۔

ترجمان کے مطابق لانگ مارچ کا شوشہ چھوڑنے والے گلوکاری میں مصروف ہیں یہ عناصرسیاسی طور پر دیوالیہ پن ‏کا شکار ہو چکے ہیں شہبازشریف، مریم نواز، حمزہ سیاست کی بجائےگلوکاری میں نام کمائیں۔

’تم دینا ساتھ میرا او ہمنوا‘ مریم نواز کی گانا گنگنانے کی ویڈیو وائرل

ان کا کہنا تھا کہ بھتیجی، چچا، کزن کی کرپشن اور منی لانڈرنگ کے بعد نئے ہنر سامنےآرہے ہیں گانا گانے والے ‏فضل الرحمان کا وہی حال کریں گےجو بلاول کرچکا ہے۔

حسان خاور نے کہا کہ عمران خان کے ہوتے ہوئے گلوکار سیاستدانوں کی دال پہلےگلی نہ آئندہ گلےگی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں