The news is by your side.

Advertisement

‘مریم نواز حواس باختہ ہوگئی ہیں’

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ عمران خان کے بیان کے بعد سے مجرمہ مریم نواز حواس باختہ ہوگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈاکٹر شہباز گل نے ٹوئٹ کیا کہ وزیراعظم نے انٹرویو میں کہا کسی کو جلسے کے لیے روکا نہیں جائے گا لیکن قانون توڑنے پر کاروائی ہوگی، عمران خان کے اس بیان کے بعد سے مجرمہ مریم حواس باختہ ہوگئی ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ مجرمہ کو پتہ ہے لوگ ان کو مسترد کرچکے ہیں۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ 13دسمبر کو لاہور ان کو بتائے گا کہ لاہور ان کی جاگیر نہیں، لوگ کرپٹ چوروں کو مسترد کر چکے ہیں، کرپٹ الائنس کے جلسیوں سےحکومت کو فرق نہیں پڑتا۔

شہبازگل نے کہا عوام کی جانوں کو سیاست کی نذر کرنے والوں کے چہرے بےنقاب ہوچکے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جلسیوں کے نام پر این آر او کی امید کرپٹ ٹولے کی خوش فہمی ہے، چور لٹیروں میں وزیراعظم سے استعفیٰ لینے کی سکت ہے نہ ان کی اوقات، چورشریف خاندان کے ہوں یا پیپلزپارٹی کے، لوٹ مار کا حساب دینا پڑے گا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں