اتوار, مارچ 15, 2026
اشتہار

ماں بچی کے مین ہول میں گرنے کا واقعہ : وزیراعلیٰ پنجاب کا انتظامیہ کی غفلت کے خلاف اعلان جنگ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ماں اور بچی کے مین ہول میں گرنے کے واقعے پر انتظامیہ کی غفلت کے خلاف سخت اقدامات کا عندیہ دے دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ماں اور بچی کے واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ کی غفلت اورلاپرواہی کے خلاف اعلان جنگ کردیا۔

وزیراعلیٰ نے ریسکیو آپریشن میں شامل تمام اداروں کے حکام کو کٹہرے میں کھڑا کرتے ہوئے کہا کہ ایک ماں کا دکھ ماں ہی سمجھ سکتی ہے، کسی بھی سطح کی غفلت قابلِ قبول نہیں۔

انہوں نے بھکر سے واپس آتے ہوئے ایئرپورٹ پر ہی ہنگامی اجلاس بلایا، جس میں پولیس، ریسکیو، واسا اور ضلعی انتظامیہ کو واقعے سے متعلق مکمل فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے بھکر کی مصروفیات کے دوران مسلسل واقعے کی لمحہ بہ لمحہ رپورٹ لی اور اس کی روشنی میں سخت کارروائیوں کا عندیہ دیا۔

انہوں نے واضح کیا کہ آپریشن کے دوران متضاد یا غیر مستند معلومات دینے والے افسران اور اداروں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت ہر صورت یقینی بنائی جائے گی اور کوئی بھی ادارہ لاپرواہی یا غفلت کا مظاہرہ برداشت نہیں کرے گا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں