site
stats
پاکستان

سی پیک، موٹر ویز اور لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ نواز شریف کا منشور ہے، مریم نواز

لاہور : مریم نواز نے کہا ہے کہ جب لاہور بولتا ہے تو پورا پاکستان بولتا ہے اس لیے جہاں جہاں گئی وہاں صرف نوازشریف کا نعرہ سنا کیوں کہ نواز شریف لوگوں کے دلوں کی دھڑکن ہیں.

وہ این اے 120 کے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں بلال گنج میں جلسے سے خطاب کر رہی تھی انہوں نے کہا کہ لاہور سے محبت نوازشریف سے محبت ہے اور عوام 17 ستمبرکو نوازشریف کے ساتھ ہونے والی زیادتی کا جواب دیں گے.

مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں میں بھی میاں صاحب کو کہتی ہوں”آئی لویو” اور جواب میں وہ بھی محبت کا اظہار کرتے ہیں اور ایسے ہی اپنے کارکنان کے لیے بھی جذبہ رکھتے ہیں.

انہوں نے کہا کہ سی پیک، موٹر ویز اور بجلی کے پیداواری یونٹس لگانا نواز شریف کا منشور ہے جس سے ملک کے اندھیرے ختم ہوئے، امن قائم ہوا اور لوگوں کو روزگار ملا، یہ کارنامے میاں صاحب صرف میاں‌ صاحب ہی کر سکتے ہیں.

سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا کہ دوسری جانب وہ لوگ ہیں جن کا منشور ایمپائر کی انگلی، دھرنا، سازشیں، پاناما، اور اقامہ ہیں اور کوئی ترقیاتی اسکیم نہیں ہے اس لیے ضمنی الیکشن کیا انہیں تو 2018 کے الیکشن میں بھی کچھ نہیں ملے گا.

انہوں نے کہا کہ 17 ستمبر کو لاہورمیں شیر بولے گا اور دنیا سنے گی اور دھاندلی کے نام پر ووٹ مانگتے ہیں اور عوام انہیں ضمنی الیکشن میں پیغام دے دیں گے.

مریم نواز نے کہا کہ پاناماسے چلنے والا مقدمہ اقامے پر ختم ہوا کیا اگر مخالفین کے الزامات میں سچائی ہوتی تو نااہلی اقامے پر ہوتی؟ تو کیا آپ کو میاں نوازشریف کی نااہلی کا فیصلہ منظور ہے؟ جس پر عوام نے ایک زبان ہوکر منفی میں جواب دیا اور نواز شریف کے حق میں نعرے لگائے.


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top