اتوار, اگست 16, 2026
اشتہار

گھر کے لیے 5 سے 10 لاکھ روپے قرض پر ماہانہ کتنی قسط ادا کرنی ہوگی؟

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ ’اپنی چھت، محفوظ چھت‘ پروگرام کے تحت 5 لاکھ روپے کے قرض پر ماہانہ قسط تقریباً 4 ہزار 700 جبکہ 10 لاکھ روپے قرض لینے والوں کو 9 ہزار 300 روپے ماہانہ قسط ادا کرنا ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ’اپنی چھت، محفوظ چھت‘ پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر شہری کو محفوظ گھر فراہم کرنا حکومت کی ترجیح ہے اور یہ منصوبہ پنجاب کے عوام کے لیے ایک اہم فلاحی اقدام ثابت ہوگا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ کاہنہ کا افسوسناک سانحہ دل دہلا دینے والا تھا اور وہ جاں بحق ہونے والے معصوم بچوں کے والدین کے دکھ کو محسوس کرتی ہیں۔

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ ’اپنی چھت، محفوظ چھت‘ پروگرام کے تحت گھروں کی مرمت اور کمزور چھتوں کی بحالی کے لیے 5 لاکھ روپے تک بلاسود قرض فراہم کیا جا رہا ہے، یہ قرض 9 سال کی مدت کے لیے ہوگا، جبکہ قرض لینے والوں کو ابتدائی تین ماہ تک کوئی قسط ادا نہیں کرنا ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ 5 لاکھ روپے کے قرض پر ماہانہ قسط تقریباً 4 ہزار 700 روپے ہوگی، جبکہ 10 لاکھ روپے قرض لینے والوں کو 9 ہزار 300 روپے ماہانہ قسط ادا کرنا ہوگی، قرض آسان شرائط پر فراہم کیا جا رہا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق خاندان اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔

مریم نوز نے کہا کہ کہ ’اپنی چھت اپنا گھر‘ پروگرام کے تحت اب تک 2 لاکھ خاندان اپنے گھروں میں منتقل ہو چکے ہیں، جبکہ حکومت رہائشی سہولیات کی فراہمی کے لیے مزید اقدامات بھی کر رہی ہے۔

اہم ترین

مزید خبریں