تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

‏’مریم نواز جعلی آڈیو ویڈیوز بنوا رہی ہیں‘‏

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فوادچوہدری نے کہا ہے ن لیگ کی حرکتوں سے سب واقف ہیں مریم نواز کامنفی ‏رویہ رہا ہے فیک لیکس کر کےدباؤ ڈالتی ہیں انہوں نےجعلی آڈیوویڈیوز بنانےکیلئےٹیم رکھی ہے مریم نواز پارٹی ‏کو قابو میں رکھنےکیلئےایسی آڈیوویڈیوزبنوارہی ہیں۔

وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد نیوزبریفنگ میں وفاقی وزیر نے کہا کہ جسٹس(ر)ثاقب نثارکی آڈیوجھوٹی ثابت ہوئی ‏ہے یہ پہلاموقع نہیں کہ ن لیگ کی جانب سےایسی جعلسازی کی گئی ہو جب بھی کیس چلتاہےیہ لوگ عدلیہ پر ‏دباؤ ڈالنے کی کوشش کرتےہیں امید ہےعدلیہ معاملے پر کردار ادا کرےگی معاملےسےمتعلق کئی کردار بھی ‏بےنقاب ہو رہے ہیں میرانہیں خیال کسی سیاسی جماعت نےایسی حرکتیں کی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی حیثیت سےجو بھی ہدایات آئیں گی عمل کریں گے چندروز پہلے اسلام آبادمیں ایک ‏تقریب فارن فنڈنگ پرہوئی شیریں مزاری نےبھی اسمبلی میں فارن فنڈنگ کامعاملہ اٹھایاہے وزارت خارجہ فارن ‏فنڈنگ پرتقریبات کےمعاملےکودیکھ رہاہے۔

فوادچوہدری نے کہا کہ ن لیگ کو ہمارا شکریہ ادا کرنا چاہیے نوازشریف کے بیٹے بھی ووٹ دے سکیں گے 90لاکھ ‏اوورسیز پاکستانی اس مرتبہ ووٹ کاحق استعمال کریں گے کابینہ نےالیکٹرونک ووٹنگ مشین پرکمیٹی قائم کی ہے ‏یہ کمیٹی ای وی ایم پر آنےوالے اخراجات اور ای سی سے رابطےکرےگی الیکشن کمیشن کوجوبھی مدد چاہیے ہو ‏وہ کمیٹی فراہم کرےگی امید ہے آئندہ انتخابات ای وی ایم پرہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ چینی 90سے 95روپےفی کلوفروخت ہورہی ہے چینی کی قیمت کچھ دنوں میں85روپےفی ‏کلو ہو جائے گی ٹماٹر،پیاز،لہشن کی قیمتیں بھی بہت کم ہوئی ہیں چینی کی قیمت بڑھتی ہےتوہیڈلائن ہوتی ہےکم ‏ہوتی ہے تو خبرہی نہیں، 15 سے 20 دن میں چینی کی قیمت 80 سے85 روپےکلو پر آجائےگی گندم سےمتعلق سب ‏سے بڑا مسئلہ سندھ سےآرہاہے 18ویں ترمیم کےبعدوفاقی حکومت پالیسی دےسکتی ہے کراچی میں گندم ‏ودیگراشیاکی پورے پاکستان سےزیادہ قیمتیں ہیں جب کہ لاہور میں اس وقت آٹا1100روپےمیں فروخت ہورہا ہے۔

Comments

- Advertisement -