تازہ ترین

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

ملت ایکسپریس واقعہ : خاتون کی موت کے حوالے سے ترجمان ریلویز کا اہم بیان آگیا

ترجمان ریلویز بابر رضا کا ملت ایکسپریس واقعے میں...

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

لاہورکے عوام نے مہروں کو مسترد کردیا، جیت شیرکی ہوگی، مریم نواز

لاہور:سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ لاہور کے عوام نے مہروں کو مسترد کردیا، سازشوں اور دھرنوں کی سیاست اب نہیں چلےگی، 17ستمبرکو انشاءاللہ شیر آئے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں تقریب کے دوران تاجر برادری سے خطاب کرتے ہوئے کیا، مریم نواز کا کہنا تھا کہ تاجر برادری کی عدالت میں نواز شریف کی ریویو پٹیشن لائی ہوں، نظرثانی کی درخواست کا فیصلہ 17ستمبر کو تاجربرادری نے کرنا ہے، انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو ہربارعوام ہی اپنے ووٹ کے ذریعے لاتے ہیں۔ نوازشریف کو اقتدار سے تو نکال سکتے ہو لیکن دلوں سے کیسے نکالو گے؟

ملک میں پہلی بار ضرورت سےزائد بجلی پیدا ہورہی ہے

مریم نواز نے مزید کہا کہ جب نوازشریف اقتدار میں نہیں ہوتے تو ملک کو دہشت گردی کا تحفہ ملتا ہے،
پاکستان کو اندھیرے، ڈوبتی ہوئی معیشت ملتی ہے۔

نوازشریف نے آتےہی 11ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کی، ملک میں پہلی بار ضرورت سےزائد بجلی پیدا ہورہی ہے، ملک کی ترقی کے ضامن کو نااہل کرنے والوں سے سوال پوچھا جائے کہ آپ کے نمائندے کو آپ سے کیوں چھینا گیا؟

نواز شریف نے ملک میں اندھیروں کو دور کیا

مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کو جلاوطن کرکے سیاست سے دور رکھنے کی کوشش کی جاتی ہے، نوازشریف کومشکلات سے گھرا پاکستان ملا، اب پاکستان خوشحال ہے، دکانوں اور گلیوں میں اندھیرا ہوتا تھا، لوگ زمین پر بیٹھ جاتے تھے۔

سی این جی اسٹیشنز پر گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگتی تھیں، ساڑھے4سال میں دھرنوں کے باوجود لوڈشیڈنگ میں بہتری لائے، آج اندھیرے ختم ہوئے یانہیں، سی این جی اسٹیشنز کے باہر قطاریں ختم ہوئیں۔

کون ہے جس نے پاکستان سے دہشت گردی کےاندھیروں کو ختم کیا ، کون ہے جس کے آنے سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج بلندیوں تک پہنچی۔

جب نواز شریف کو نااہل کردیا گیا تو اسٹاک ایکسچینج نیچے آنے لگ گئی، پاکستان کی ترقی اور نوازشریف کارشتہ بہت گہراہے،یہ رشتہ توڑانہیں جاسکتا۔

 

Comments

- Advertisement -