بدھ, فروری 11, 2026
اشتہار

ہوٹل سے انخلا اور ریسکیو کا تمام آپریشن براہ راست دیکھ رہی ہوں، مریم نواز

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور (24 جنوری 2026): وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور کے علاقے گلبرگ میں لگی نجی ہوٹل کی آگ کے واقعے میں ریسکیو آپریشن کو براہ راست مانیٹر کیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے ڈرون کیمروں کی مانیٹرنگ کی ویڈیو ایکس پر شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھوں نے گلبرگ کے ہوٹل میں لگی آگ کو براہ راست مانیٹر کیا، سیف سٹی کے ڈرون کیمروں کے ذریعے ریسکیو کے کام میں مدد ملی۔

مریم نواز نے کہا ہوٹل سے انخلا اور ریسکیو کا تمام آپریشن براہ راست دیکھ رہی ہوں، سیف سٹی ڈرون سسٹم کے ذریعے انخلا اور ریسکیو آپریشن کی خود نگرانی کی، ڈرون ٹیم کی جدید ترین ٹیکنالوجی کے استعمال سے ریسکیو ٹیمیوں کو بڑی مدد ملی ہے۔

انھوں نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ 180 سے زیادہ جانیں بچ گئیں، ایک 30 سالہ نوجوان کو زخمی حالت میں بچا لیا گیا تھا، لیکن افسوسناک طور پر اسپتال جاتے ہوئے وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ 2 ملازمین اب بھی تہہ خانے میں پھنسے ہوئے ہیں۔ انھیں محفوظ طریقے سے باہر نکالنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔

لاہور نجی ہوٹل آتشزدگی، ریسکیو 1122 ٹیموں نے 180 افراد کو بحفاظت نکال لیا

مریم نواز کے مطابق جہاں سے آگ لگی، اس جگہ کی نشان دہی ہو گئی ہے اور آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں