تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

اگر اعتراض ہے تو کیا ‘فرح’ کو نگراں وزیراعلیٰ بنادیں؟، مریم نواز

لندن: نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی پر کی جانے والی تنقید کا جواب دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ محسن نقوی کی تقرری کےبعد سے عمران خان کا رونا شروع ہوگیا ہے۔

مریم نواز نےعمران خان کا نام لیے بغیر طنزیہ لہجے میں کہا کہ اگر کسی کےنام پراعتراض ہےتو فرح کو پنجاب کانگراں وزیراعلیٰ لگادیں؟ کیونکہ پنجاب کوچلانے کا تجربہ فرح کےپاس ہے۔

واضح رہے کہ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی حلف اٹھانے کے بعد سے پی ٹی آئی نے ان کے خلاف محاذ کھول دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: محسن نقوی پی ٹی آئی کا بدترین دشمن ہے،عمران خان

عمران خان نے بھی آج زمان پارک لاہور سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی تعیناتی پر شدید ردعمل کا اظہار کیا تھا۔

عمران خان نے محسن نقوی کو پاکستان تحریک انصاف کا بدترین دشمن قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ جس چینل کامالک ہےاس پر پی ٹی آئی کیخلاف بدترین پروپیگنڈاچلتاہے، اب وہ پنجاب میں ایسے لوگوں کو لگائے گا جو پی ٹی آئی کے مخالف ہیں۔

Comments

- Advertisement -