وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ خاتون بچی سمیت سیوریج لائن میں گر گئی، شوہر اور اہلخانہ کو ڈاکو بنا کر تھانے لے گئے یہ پنجاب ہے یہاں ایک ایک جان قیمتی ہے۔
لاہور واقعے پر اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ یہ بہت بڑی مجرمانہ غفلت ہے، ڈپٹی کمشنر کو فارغ کرتی ہوں، جہاں بھی گٹر لائن سیوریج کھلی ہوگی وہاں کے ڈپٹی کمشنر کو فارغ کرتی ہوں، کمشنر، ایم ی واسا، ڈی جی ایل ڈی اے مجھے جواب دیں، کمشنر لاہور، ایم ڈی واسا، ڈی جی ایل ڈی اے کو سزا ملنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ پروجیکٹ ڈائریکٹر ٹیپا کہاں ہیں کیا انہیں گرفتار کیا، پروجیکٹ منیجر کہاں ہے بتائیں اس کا کردار کیا ہے، کانٹریکٹر، نیسپاک کا سپروائزر، ایل ڈی اے، ٹیپا قصور وار ہیں، کمشنر لاہور، ڈی سی اے سی اور واسا بھی برابر کے ذمہ دار ہیں۔
یہ پڑھیں: داتا دربار کے قریب ماں اور بیٹی کے سیوریج لائن میں گرنے کی ویڈیو سامنے آگئی
مریم نواز نے کہا کہ اب مزید آپ کس غفلت کا انتظار کررہے ہیں، پراجیکٹ ڈائریکٹر ٹیپا کا نام لکھا ہے لیکن پراجیکٹ منیجر کا نام کیوں نہیں لکھا، مجرمانہ غفلت پر اب تک 6 نام تو میرے پاس آچکے ہیں، آدھا درجن انچارج ہے اور دیکھیں انہوں نے کام کیا ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ میں آپ کو بتا نہیں سکتی میرے دل پر اس وقت کیا گزر ہی ہے، جس طرح سے غفلت کی گئی اس کو مجرمانہ کہنا بھی چھوٹی بات ہے، خاتون کے اہلخانہ کو سہولت دینے کے بجائے چور ڈاکو بنا کر تھانے لے گئے، میاں اور بیوی کے جیسے بھی تعلقات تھے ہمیں اس سے کیا لینا دینا۔
انہوں نے کہا کہ ایسی کوشش کی گئی کہ جیسے کوئی واقعہ ہی نہیں ہوا، ہر سطح پر مجرمانہ غفلت کہ خاتون گری ہی نہیں، عظمیٰ بخاری کا اس سے کوئی لینا دینا نہیں جو معلومات ہمیں ملیں وہی ان کو بھی ملیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


