تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

نواز شریف کی بیٹی ہونے پر نشانہ بنایا گیا تو والد کے دم پرلڑوں گی،مریم نواز

اسلام آباد : وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی بیٹی ہونے پر نشانہ بنایا گیا تو والد کے دم پرلڑوں گی، نوازشریف کی بیٹی کو کمزوری سمجھنے والے اس کی طاقت پائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاناماکیس میں جے آئی ٹی کے سامنے پیشی کے بعد جوڈیشل اکیڈمی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا کہ اظہاریکجہتی کرنے پر سب کی شکرگزار ہوں، اظہار یکجہتی کیلئے یہاں تشریف لانے والوں کی بھی شکرگزار ہوں، کارکنان کا جذبہ اور خلوص ہمیشہ یاد رہے گا۔

مریم نواز نے کہا کہ جےآئی ٹی میں جو کچھ پوچھا اس کا جواب دیا، سپریم کورٹ کے حکم میں میرا نام نہیں تھا، سپریم کورٹ کے حکم میں نام نہ ہونے کے باوجود جے آئی ٹی میں پیش ہوئی، آج وہ قرض اتاراجو مجھ پرواجب بھی نہیں تھا، مجھے یہاں اس لیے بلایا گیا ہے کہ تاکہ وزیراعظم پر دباؤ ڈالا جائے۔

وزیر اعظم کی صاحبزادی کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی سے سوال پوچھا کہ ہم پر الزام کیا ہے، جے آئی ٹی کے پاس میرے سوال کا کوئی جواب نہیں تھا، میرے بھائیوں نے بھی جے آئی ٹی سے یہی سوال پوچھا تھا، یہ دنیا کی پہلی جے آئی ٹی ہے، جو بن گئی ہے اور اب الزام تلاش کررہی ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ کیس وزیراعظم کے بیٹوں کے خلاف ہے، جن کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، نوازشریف صاحب 3 مرتبہ اقتدار میں رہے پھر بھی جے آئی ٹی کو الزام نہیں ملا، 60، 70 یا 90 کی دہائی میں کاروبار سے متعلق سوالات ہو رہے ہیں، ذاتی کاروبار پر سوال بنتا ہے نہ جواب دینا بنتا ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ الزامات کے ثبوت سامنے اس لیے نہیں آئے کیونکہ ان کا وجود ہی نہیں، ہم پراپراٹیز سے متعلق وضاحتیں دے رہے ہیں، جن کی کوئی پراپرٹی نہیں، کوئی کاروبار نہیں ان سے سوال کیوں نہیں پوچھا جارہا۔

وزیر اعظم کی صاحبزادی نے کہا کہ جو کہتے ہیں کہ ہمیں رلائیں اور جھکائیں گے، اللہ کے سوا کوئی کسی کو جھکا نہیں سکتا ، کروڑوں عوام کے سامنے الزام لگانے والے شخص پر ترس آتا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ پانامالیکس پہلی لیکس نہیں جس میں مجھے ملوث کرنےکی کوشش کی گئی، ایک ڈان لیکس بھی آئی تھی، جس میں مجھے ملوث کرنےکی کوشش کی گئی، والد کو ٹارگٹ کرنے کیلئے بیٹی کا سہارا لیا جارہا ہے، بیٹی کے ذریعے والد کو نشانہ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ ، نوازشریف کی بیٹی کو کمزوری سمجھنے والےاس کی طاقت پائیں گے، وزیراعظم نواز شریف کی بیٹی ہوں، انہوں نے مجھے حق کیلئے کھڑا ہونا سکھایا، وزیراعظم نواز شریف نے مجھے تربیت دی کہ جھوٹ کے سامنے سر نہیں جھکانا۔

نواز شریف کی بیٹی نے مزید کہا کہ خاندانی اقدار سے بے بہرہ لوگ بیٹی کی قدر کو نہیں سمجھ سکتے، نواز شریف کی بیٹی ہونے پر نشانہ بنایا گیا تو والد کے دم پرلڑوں گی۔

انکا کہنا تھا کہ ہم نے 3نسلوں کا حساب دیا اور دے بھی رہےہیں، ہم بھی اقتدار کا سہارا لے سکتے تھے، کمر میں درد کا بہانہ بناسکتے تھے، ہم بھی نتھیا گلی کے سرکاری ریسٹ ہاؤس میں چھپ سکتے تھے۔

مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف نے بارہا بے رحمانہ احتساب کا سامنا کیا، اس نہج پر نہ لے جائیں کہ جو سازشیں ہورہی ہیں، وزیراعظم عوام کو بتا دیں۔

وزیراعظم کی صاحبزادی کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف وطن کی خاطر ظلم برداشت کرینگے لیکن زبان نہیں کھولیں گے، سیاستدان بہت ہیں لیڈر صرف نوازشریف ہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ پانامالیکس میں400 سے500خاندانوں کے نام آئے ہیں، الزام لگانے والوں کا نام خود پانامالیکس میں آیا ہے، ہم پر مقدمہ کرنیوالوں کی اپنی آف شور کمپنی ہے، ایک فیملی کا کتنا احتساب کریں گے، 6 مہینے سپریم کورٹ کا کیس چلا کوئی نتیجہ نہیں نکلا، جے آئی ٹی بناکر الزام تلاش کیا جارہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ نوازشریف کیخلاف سازش کریں گے تو پہلے سے زیادہ طاقت کے ساتھ واپس آئیں گے، پہلے بھی نوازشریف کیخلاف سازش کی گئی اور وہ زیادہ طاقت سے واپس آئے، سازش ناکام ہوں گی اور نوازشریف چوتھی مرتبہ بھی وزیراعظم بنیں گے۔

مریم نواز شریف نے مخالفین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’روک لو نوازشریف کو ورنہ دہشت گردی ، لوڈ شیڈنگ ختم ہوجائے گی، روک لونوازشریف کو ورنہ سی پیک مکمل ہوجائے گا، روک لو نوازشریف کو ورنہ  2018 کاالیکشن بھی جیت جائیں گے۔

انکا کہنا تھا کہ سیاسی مخالفین کو بتانا چاہتی ہوں عوام نوازشریف کی طاقت ہیں، نوازشریف آئینی اورسویلین بالادستی  کیلئے کھڑا رہے گا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -