The news is by your side.

Advertisement

مریم نواز کی امریکی خاتون اول مشعل اوباما کو یقین دہانی

واشنگٹن :‌ مریم نواز نے امریکی خاتون اول مشعل اوباما کو یقین دہانی کرائی ہے کہ خواتین کی تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں،پاکستان میں عورتوں کی تعلیم اور معاشرے میں صحت مند کردار ہماری ترجیحات ہیں.

وہائٹ ہاؤس میں خواتین کی تعلیم کی تقریب سے خطاب میں مریم نواز نے پاکستان میں خواتین کو درپیش مسائل اور ان کی تعلیم و تربیت کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔

مریم نواز نے کہا کہ ملکی تعمیر و ترقی میں خواتین کا کردار ناگزیر ہے اور وزیراعظم نوازشریف پاکستان میں خواتین کی تعلیم پرخصوصی توجہ دے رہے ہیں۔

اس موقع پر امریکی خاتون اول نے اعلان کیا کہ گلو بل گرلز ایجوکیشن کے پروگرام سے پاکستان میں دو لاکھ خواتین مستفید ہو نگی اور اس پروگرام کے تحت فنڈز کو دو گنا کیا جائے گا، مشعل اوباما نے کہا کہ امریکہ پاکستان سے مضبو ط شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں