بدھ, اپریل 22, 2026
اشتہار

سیف سٹی کیمروں کو نقصان پہنچانے پر سخت کارروائی کیلیے قانون سازی کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور (3 دسمبر 2025): وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے جبکہ ان کو مختلف امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیرِ صدارت اجلاس میں حساس مقامات میں مسلسل کومبنگ آپریشن جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی جبکہ سیف سٹی کیمروں اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے پر سخت کارروائی کیلیے قانون سازی کا فیصلہ کیا گیا۔

مریم نواز نے فورتھ شیڈول جرائم پیشہ افراد کی ڈیجیٹل نگرانی کیلیے ضروری اقدامات کی ہدایت کی جبکہ غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف آپریشن مسلسل جاری رکھنے کا حکم دیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا ماضی، حال اور مستقبل نواز شریف ہیں، مریم نواز

اجلاس میں ’وزیر اعلیٰ پنجاب اعزاز یہ کارڈ برائے امام مسجد صاحب‘ کی منظوری اور فروری تک کارڈ کے اجرا کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی۔ یکم جنوری سے ادائیگی کے پہلی بار پے آرڈر دیے جائیں گے جبکہ یکم فروری سے منصوبے کے ذریعے ادائیگی ہوگی۔

مریم نواز نے آئمہ کرام کی رجسٹریشن کا عمل مسلسل جاری رکھنے کی ہدایت کی۔ پنجاب بھر میں آئمہ کرام 62994 کے رجسٹریشن فارم وصول ہوئے جن کی تصدیق کا عمل جاری ہے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملک و قوم کے مفادات کے خلاف اور اخلاقی یا مالی جرائم میں ملوث امام مسجد کا اعزازیہ بند کر دیا جائے گا، صوبے بھر میں مسجد مینجمنٹ کمیٹیاں اور تحصیل مینجمنٹ کمیٹیاں قائم کی گئیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہر ماہ آئمہ کرام کو مدعو کر کے میٹنگ کی ہدایت کی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں