جمعہ, مارچ 6, 2026
اشتہار

سیوریج لائن واقعہ، مریم نواز کی ہدایت پر متعلقہ افسران فوری معطل

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور (29 جنوری 2026): بھاٹی دروازہ کے علاقے میں ماں بیٹی کے سیوریج لائن میں گر کر جاں بحق ہونے کے افسوس ناک واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر اعلیٰ مریم نواز نے متعلقہ افسران کو فوری معطل کر دیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر غفلت کے مرتکب ایل ڈی اے پراجیکٹ ڈائریکٹر کو معطل کیا گیا ہے، سیکرٹری ہاؤسنگ نے پراجیکٹ ڈائریکٹر زاہد عباس کی معطلی کے احکامات جاری کر دیے۔

ترجمان محکمہ ہاؤسنگ پنجاب کے مطابق ڈائریکٹر ٹیپا شبیر حسین کو بھی غفلت اور نا اہلی پر معطل کر دیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی فیصل کامران کے مطابق سیوریج لائن میں گرنے والی خاتون کی لاش مل گئی ہے، 24 سالہ سعدیہ کی لاش آؤٹ فال روڈ پر سیوریج لائن سے ملی ہے، جب کہ 10 ماہ کی ردا کی تلاش جاری ہے۔

لاہور: سیوریج لائن میں گرنے والی خاتون کی لاش مل گئی، بچی کی تلاش جاری

واقعے کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح کمیٹی بنا دی گئی ہے، کمیٹی تحقیقات کر کے 24 گھنٹے میں اپنی رپورٹ دے گی، ڈی آئی جی کے مطابق فیملی اگر مقدمہ درج کرانا چاہے گی تو مقدمہ درج کیا جائے گا۔

فیصل کامران کا کہنا تھا کہ پانی کا بہاؤ زیادہ ہونے کی وجہ سے لاش دور بہہ گئی تھی، اور اس وقت بچی کی تلاش کے لیے تمام ادارے مل کر کام کر رہے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں