maryam مریم نوازکا این اے 120 کا دورہ، پارٹی رہنماؤں پربرہم lahore
The news is by your side.

Advertisement

مریم نوازکا این اے 120 کا دورہ، پارٹی رہنماؤں پربرہم

لاہور : مریم نواز نے حلقہ این اے ایک سو بیس کے علاقے مزنگ کا دورہ کیا اور یوسی65اسلام پورہ سے شکست پر پارٹی رہنماوں پر برہم ہوگئیں، انہوں نے کہا کہ کہانیاں نہ سنائیں ہارنے کی وجہ بتائیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق نااہل وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے لندن سے واپسی کے بعد حلقہ این اے120 مزنگ کا دورہ کیا، اس موقع پر مریم نواز کا شاندار استقبال کیا گیا اوران پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔

پارٹی رہنماؤں سے ملاقات میں وہ یوسی 65 اسلام پورہ سے شکست پر برہم ہوگئیں، انہوں نے رہنماؤں کو کہا کہ زیادہ کہانیاں نہ سنائیں ہارنے کی اصل وجہ بتائیں۔

مریم نواز نے رہنماؤں کو کہا کہ گلیوں کی ٹوٹ پھوٹ کے بہانے نہ بنانے کے بجائے اصل صورتحال سے آگاہ کیا جائے، انہوں نے ناراضگی کااظہار کرتے ہوئے رہنماؤں کو ہدایت کی کہ آپس کے  اختلافات کے باعث بعض یوسیز کے نتائج تسلی بخش نہیں تھے، مقامی نمائندے اپنے اختلافات دور کریں۔


مزید پڑھیں:عدالت آتےتوہیں، باقیوں کی طرح بھاگ تونہیں جاتے، مریم نواز


انہوں نے کہا کہ یوسی پینسٹھ اسلام پورہ میں شکست آنے والے دور میں ن لیگ کے لئے کافی خطرناک ثابت ہوسکتی ہے، مریم نوازغصے میں اتنی لال پیلی ہوئی کہ یہاں تک کہہ دیا کہ انہیں کسی پر اعتماد نہیں وہ خود اسلام پورہ جائیں گی جس کے بعد وہ اسلام پورہ کے لئے روانہ ہوگئیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں