منگل, مارچ 18, 2025
اشتہار

وزیر اعلیٰ مریم نواز کا پنجاب کے عوام کیلیے تاریخی پیکیج

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے کے عام کے لیے تاریخی 30 ارب روپے مالیت کا نگہبان رمضان پیکیج کا اعلان کر دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے کے عام کے لیے تاریخی 30 ارب روپے مالیت کا نگہبان رمضان پیکیج کا اعلان کر دیا ہے۔ جس کے تحت 30 لاکھ سے زائد افراد کو ان کے گھروں کی دہلیز پر نگہبان رمضان پیکیج فراہم کیا جائے گا اور یہ ترسیل جلد مکمل کر لی جائے گی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ نگہبان رمضان پیکیج میں ہر بیگ پر کیو آر کوڈ پرنٹ کیا گیا ہے، پیکیج کی ترسیل میں کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ اور کیو آر کوڈ کے ذریعے شفافیت کو یقینی بنایا گیا ہے۔

پہلی ترجیح صوبے میں امن کا قیام ہے، وزیر اعلیٰ کے پی

مریم نواز نے مزید کہا کہ خدمت کا سفر نئے جذبے کے ساتھ شروع ہو چکا ہے، نگہبان رمضان پیکیج پنجاب کی تاریخ کا پہلا اور منفرد پروگرام ہے، صوبے کےعوام کو معاشی ریلیف کیلیے تمام ممکنہ اقدام کریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں