پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

نواز شریف مریم نواز ملاقات، جیل میں‌ جان بچانے والے خصوصی یونٹ کے انتظام کی درخواست

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: کوٹ لکھپت جیل میں مریم نواز نے اپنے والد اور سابق وزیر  اعظم میاں‌ نواز شریف سے ملاقات کی.

تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے اپنے ٹویٹ میں‌ کہا کہ نوازشریف سےجیل میں ملاقات ہوئی، نوازشریف ابھی تک اسپتال جانے پر رضا مند نہیں ہوئے.

مریم نواز نے مزید لکھا کہ ڈاکٹرزکے مطابق نوازشریف کےدل کی بیماری بگڑرہی ہے. انھوں نے جیل حکام سےدرخواست کی ہے کہ زندگی بچانے کے یونٹ کا انتظام کریں، ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کوصحت کی سہولتیں ملنی چاہییں.

بعد ازاں انھوں نے اپنے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ نواز شریف تین بار وزیر اعظم رہے، وہ سب سے بڑی سیاسی جماعت کے قائد ہیں، یہ سہولت ان کا حق ہے.

خیال رہے 25 فروری کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے طبی بنیادوں پرضمانت پر رہائی سے متعلق فیصلہ سنایا تھا، فیصلے میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی درخواست ضمانت کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا نوازشریف کوایسی کوئی بیماری لاحق نہیں ،جس کاعلاج ملک میں نہ ہوسکے، عدالتی فیصلے کے بعد نوازشریف کو جناح اسپتال سے ایک بار پھر کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: علاج کے سلسلے میں نواز شریف سے 45 منٹ تک ملاقات کی: شہباز گل

واضح رہے گزشتہ برس 24 دسمبر کو سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ ریفرنسز کا فیصلہ سنایا گیا تھا، فیصلے میں نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس میں مجرم قرار دیتے ہوئے 7 سال قید کی جرمانے کا حکم سنایا تھا جبکہ فلیگ شپ ریفرنس میں انہیں بری کردیا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں