جمعرات, جون 18, 2026
اشتہار

گٹر کا ڈھکن چوری کرنے، بیچنے، خریدنے والے کو ایک سے 10 سال کی سزا ہوگی، مریم نواز

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب اور مریم نواز کا کہنا ہے کہ گٹر کا ڈھکن چوری کرنے، بیچنے اور خریدنے والے کو ایک سے 10 سال کی سزا ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں بسنت کے موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب اور مریم نواز نے کہا ہے کہ پوری دنیا سے لوگ بسنت منانے لاہور آ رہے ہیں، شہر کے ہوٹل اور گیسٹ ہاؤس پہلے ہی بک ہو چکے ہیں اور بسنت کے لیے عوام کی جانب سے توقعات سے بڑھ کر رسپانس ملا ہے۔

وزیراعلیٰ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 90 فیصد موٹرسائیکلوں پر حفاظتی وائرل لگ چکے ہیں، جس سے یہ تاثر غلط ثابت ہوتا ہے کہ لاہور کی عوام قانون کی پاسدار نہیں۔

مریم نواز نے بتایا کہ پنجاب میں گٹر کے ڈھکن چوری کرنے، بیچنے یا خریدنے والوں کے خلاف جلد قانون سازی کی جا رہی ہے، جس کے تحت 1 سے 10 سال تک کی سزا ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ فیملی کے طور پر آتے ہیں اور گدھا گاڑی پر گٹر کے ڈھکن ڈال کر لے جاتے ہیں، جس پر قابو پانے کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ریگولیشن آف کائٹ فلائنگ کا قانون نافذ کر دیا گیا ہے، جس میں پتنگ، ڈور اور جرمانے سے متعلق واضح ہدایات شامل ہیں۔

بسنت کے موقع پر شہریوں میں احساس تحفظ کے ساتھ ساتھ قانون کی مکمل پاسداری یقینی بنائی جائے گی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں