جمعرات, نومبر 13, 2025
اشتہار

پنجاب کے حق کیلیے لڑوں گی، مریم نواز

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور (3 اکتوبر 2025): وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب کے معاملات کی ذمہ دار ہوں اور اس کے لیے فائٹ بھی کروں گی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایک بار پھر آبی معاملات اور نہروں پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مسئلہ سی سی آئی میں ہے۔ نہری اصلاحات کو سیاسی معاملہ نہیں بنانا چاہیے۔ ٹیلی میٹری سسٹم کے ذریعے آبی ذخائر کی مانیٹرنگ پرمثبت جواب نہیں ملتا۔ پنجاب اپنے آبی ذخائر کے ساتھ کیا کرتا ہے، یہ ہمارا مسئلہ ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ میں کبھی کسی کے اختیارات اورمعاملات میں د خل نہیں دیتی۔ تاہم پنجاب کے معاملات کی ذمہ دار ہوں اور صوبے کے عوام کے حق میں معاملے میں میرا موقف واضح ہے، اس کیلیے فائٹ بھی کروں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور شہباز شریف میرے لیے ہمیشہ مشعل راہ ہیں۔ لیکن روایات پر یقین نہیں کیا بلکہ اپنی راہ خود متعین کی۔

مریم نواز نے کہا کہ تاریخ کا بدترین سیلاب آیا لیکن ہم نے سب سے بڑا انخلا آپریشن کامیابی سے کیا۔ سیلاب کے دوران ایک سے دوسرے سرے تک ہر متاثرہ علاقے کا دورہ کیا۔

انہوں نے پنجاب میں ہونے والی ترقی بتاتے ہوئے کہا کہ ہمارے مراکز صحت کا موازانہ اب کسی بھی یورپی کلینک کے معیار سے کیا جا سکتا ہے۔ زراعت کو پہلی بار میکانائزشن کی راہ پر گامزن کر رہے ہیں۔ اسموگ سے بچاؤ کیلیے 15 اسموگ گن مشینیں امپورٹ کی گئی ہیں۔ پنجاب کے 500 گاؤں کو پہلے مرحلے میں ڈیولپ کیا جا رہا ہے۔ اب دوسرے صوبوں کے لوگ بہتر مواقع کیلیے پنجاب کارخ کرتے ہیں۔

مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ پنجاب سے اقربا پروری اور سفارش کا مکمل خاتمہ کر دیا، اب کوئی سیاسی تعیناتی نہیں ہوتی۔ کرپشن کے معاملے میں بھی زیرو ٹالرنس ہے اور اس پر کوئی معافی نہیں۔ ای ٹینڈرنگ سے خالصتاً میرٹ او شفافیت کے ساتھ ٹھیکے دیے جاتے ہیں۔

وزیراعلیٰ سے نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس کے شرکا اور فیکلٹی ممبرز کی ملاقات کی۔ وفد کے شرکا میں آسٹریلیا، برطانیہ، چین، امریکا، سعودی عرب، ترکی، یو اے ای، ایران، فلسطین، جنوبی کوریا سمیت 26 ممالک کے 47 افسران شامل تھے۔

نواز شریف کی بیٹی ہوں معافی نہیں مانگوں گی، مریم نواز کا دوٹوک اعلان

ویب ڈیسک
+ posts

اہم ترین

مزید خبریں