تازہ ترین

کراچی کے شہریوں کیلیے بجلی مہنگی کر دی گئی

کراچی: کے-الیکٹرک صارفین کیلیے بجلی 1 روپے 48 پیسے...

عام انتخابات کیلیے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست کی منظوری

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات...

بیرون ملک سے رقوم کی منتقلی ، فری لانسرز کے لیے اچھی خبر آگئی

اسلام آباد : وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) نے...

کندھ کوٹ: گھر میں راکٹ پھٹنے سے 4 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق، 6 زخمی

کندھ کوٹ: کچے کے علاقےشاہ علی سبزوئی میں گھر...
Array

2 رکنی بنچ کی مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر سماعت سے معذرت

لاہور: ہائی کورٹ کے 2 رکنی بنچ نے مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر سماعت سے معذرت کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کی جانب سے پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شہباز علی رضوی اور جسٹس انوار الحق پنوں پر مشتمل بنچ نے سماعت کی۔

مریم نواز کی طرف سے عدالت میں احسن بھون ایڈووکیٹ پیش ہوئے، انھوں نے عدالت کو بتایا کہ عدالت نے درخواست گزار کی ضمانت منظور کر رکھی ہے، اور درخواست گزار نے عدالتی حکم پر پاسپورٹ سرنڈر کر رکھا ہے۔

وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ مریم نواز عمرے کی ادائیگی کے لیے 27 اپریل کو سعودی عرب جانا چاہتی ہیں، لیکن پاسپورٹ سرنڈر ہونے کی وجہ سے عمرے کی ادائیگی نہیں ہو سکتی۔

عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کا مؤقف سننے کے بعد کہا درخواست گزار کی ضمانت جس بنچ نے لی تھی، وہ ہی اس درخواست پر سماعت کرے، ہم درخواست چیف جسٹس کو بھجواتے ہوئے متعلقہ عدالت کے روبرو لگانے کی سفارش کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ ہائی کورٹ نے شوگر ملز کیس میں مریم نواز کو پاسپورٹ سرنڈر کرنے کا حکم دیا تھا۔

Comments

- Advertisement -
عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں