تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

مریم نواز کے پاسپورٹ کی واپسی کیلیے چوتھا بنچ بھی بن گیا

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) نائب صدر مریم نواز کے پاسپورٹ کی واپسی کے لیے چوتھا بنچ بھی بن گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق آج ہی دو بنچ ٹوٹے جس کے بعد جسٹس علی باقر نجفی نے چوتھا بنچ بنا دیا ہے۔ نیا بنچ جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس سردار احمد نعیم پر مشتمل ہے۔

اس سے پہلے اکیس اپریل کو جسٹس شہباز رضوی کی سربراہ میں دو رکنی بنچ نے سماعت سے انکار کر دیا تھا۔

آج صبح جب جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ میں سماعت شروع ہوئی تو جسٹس فاروق حیدر نے ذاتی وجوہات پر سماعت سے انکار کیا۔

جسٹس علی باقر نجفی کی ہی سربراہ میں دوسرا بنچ تشکیل دیا ہے۔ جسٹس اسجد گھرال کے انکار سے یہ بنچ بھی ٹوٹ گیا۔

مریم نواز ستائیس اپریل کو عمرے پر جانا چاہتی ہیں۔ انہوں نے عدالت سے پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم جاری کرنے کی استدعا کی ہے۔

مریم نواز نے چوہدری شوگر ملز کیس میں ضمانت کے موقع پر عدالتی حکم پر پاسپورٹ سرنڈر کیا تھا۔

قبل ازیں لاہور ہائی کورٹ کے دو رکنی بنچ نے مریم نواز کی عمرے پر جانے کی اجازت کے لیے درخواست پر سماعت سے معذرت کرلی اور درخواست کسی دوسرے بنچ کے روبرو لگانے کے لیے چیف جسٹس کو بھجوادی گئی۔

Comments

- Advertisement -