تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

بھاری ہونا سب کو آتا ہے،اصل بات اصول پر چلنے کی ہے، مریم نواز

لاہور : مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ بھاری ہونا سب کو سب کو آتا ہے لیکن بات اصولوں پر چلنے کی ہے۔ پیپلز پارٹی نے پی ڈی ایم کی جدو جہد کو نقصان پہنچایا۔

لاہور  میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے پییلز پارٹی کے یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر منتخب کروانے کے عمل پر شدید تنقید کی۔

ان کا کہنا تھا کہ  بہت افسوس ہواکہ پیپلز پارٹی کی جانب سے ایک چھوٹے اور بے فائدہ  سے عہدےکےلیےجمہوریت کی جدو جہد کو  نقصان پہنچایاگیا، عوام دیکھ رہےہیں کہ کون کس کےساتھ ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے باہر صحافیوں کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ خوشی ہےصف بندی ہوگئی ہےاور واضح ہوچکا ہے کہ ایک طرف لوگ آئین اور قانون کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں اور دوسری طرف لوگ چھوٹے چھوٹے فائدے کیلئے بیانیے کو روندر ہےہیں۔

مریم نواز نے نام لئے بغیر اور پیپلز پارٹی کا نعرہ "ایک زرداری سب پر بھاری” دہرائے بغیر طنز کیا کہ  میں اورمیاں صاحب اصول قربان کردیں توپورےپاکستان پربھاری ہوسکتےہیں،  بھاری ہونا سب کو آتاہے،اصل بات اصول پرچلنےکی ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ آپ کو کھل کر تسلیم کرنا چاہیے کہ آپ نے بی اے پی سے ووٹ لیے ہیں جب آپ کو اپنی عوامی قوت پر یقین نہیں ہوتا جب آپ یہ سمجھتے ہیں کہ سوائے سلیکٹ ہونے کے آپ کے پاس کوئی راستہ نہیں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ اپنی عوامی قوت کھو چکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ خوشی ہے کہ لکیر کھینچی گئی اور صف بندی ہوگئی ہے، آپ اب لاکھ کہیں کہ آزاد سینیٹر ہیں ایسا نہیں ہوا ہے آپ ان لوگوں نے ووٹ دیا ہے یہ بات تسلیم کرنی چاہیے۔

یاد رہے کہ یوسف رضا گیلانی کے سینیٹ  میں اپوزیشن لیڈر منتخب ہونے  کے بعد دونوں جماعتوں میں اختلافات شدت  اختیار کرتے جارہے ہیں، گزشتہ  روز  مسلم لیگ کے مرکزی رہنما راناثنااللہ نےبھی  یوسف رضا گیلانی کو سلیکٹڈ قرار ‏دیا تھا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے راناثنااللہ نے کہاتھا کہ چیئرمین سینیٹ اورلیڈرآف اپوزیشن بھی ‏سلیکٹڈہیں، پیپلزپارٹی نےاپوزیشن کی سیاست کاجنازہ نکال دیاہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بی اےپی کےساتھ مل کرپیپلزپارٹی نےنقصان کا سودا کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -