پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے مریم نواز کو گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں خطاب کیلیے مدعو کرنے پر اپنے ردعمل کا اظہار کر دیا۔
پی ٹی آئی کے ترجمان نے کہا کہ عدالتوں سے سزا یافتہ خاتون کیسے طلبہ سے خطاب کر سکتی ہیں؟ جی سی یونیورسٹی کی جانب سے ان کو دعوت نامہ افسوسناک ہے۔
ترجمان نے کہا کہ کیلبری کوئین کی واحد مہارت صرف جھوٹ ہے، لندن تو کیا پاکستان میں جائیداد نہیں سے لے کر جھوٹے قطری خط تک کا سفر ہے، قوم مریم نواز کے ہر جھوٹ سے خوب اچھی طرح واقف ہے۔
پی ٹی آئی نے کہا کہ مریم نواز کا تعلیمی سفر سفارش کے ذریعے جعلی ڈگریوں کے حصول پر مشتمل ہے، قوم کے نوجوان مریم نواز سے زیادہ باشعور اور قانون کی پاسداری کرتے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ مریم نواز کو خود جی سی یو میں میرٹ پر داخلہ نہیں مل سکا وہ لیکچر کیسے دیں گی، تاریخی تعلیمی ادارے کو مریم نواز کو طلبہ سے خطاب کیلیے مدعو کرنا زیب نہیں دیتا۔
خیال رہے کہ چیف آرگنائزر مسلم لیگ (ن) 16 اکتوبر کو یونیورسٹی میں طلبہ سے خطاب کریں گی۔