منگل, جنوری 21, 2025
اشتہار

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اہم منصوبوں کی منظوری دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنی صدارت میں ہونے والے کابینہ اجلاس میں صوبے کیلیے اہم منصوبوں کی منظوری دے دی۔

صوبائی کابینہ اجلاس میں 56 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا جبکہ اجلاس میں اپنی چھت اپنا گھر پروگرام، دور دراز علاقوں میں ڈاکٹروں کی عارضی بنیادوں پر تقرری اور ڈاکٹروں کیلیے الاؤنس بڑھانے کی منظوری دی گئی۔

مریم نواز نے کسان کارڈ اور پنجاب سکھ آنند کراج میرج رجسٹرار رولز 2024 کی منظوری دی جبکہ بنیادی مراکز صحت، دیہی مراکز اور بعض تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتالوں میں ڈاکٹروں کے الاؤنس میں اضافے کا فیصلہ کیا۔

- Advertisement -

انہوں نے اوورسیز پاکستانیوں کو جائیداد کی منتقلی اور دیگر ریونیو سروسز کیلیے رجسٹریشن ایکٹ میں ترامیم اور یتیم طلبہ کو الیکٹرک بائیک دینے کیلیے طریقہ کار کی منظوری دی۔

اجلاس میں ریٹائرمنٹ کے بعد ملازمین کے سرکاری گھر کی الاٹمنٹ میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے بہاولپور کے صادق گڑھ محل کو محفوظ قدیم عمارت قرار دینے، ای پروکیور منٹ اور دیگر امور کیلیے پنجاب پروکیورمنٹ رولز میں 5 ترامیم، پنجاب ڈرگز رولز 2007 میں ترامیم اور پیڈمک اور فیڈمک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ اور دیگر کی نمائندگی کی منظوری دی۔

علاوہ ازیں، مریم نواز نے پنجاب میں پلگ اینڈ پلے گارمنٹ سٹی کے قیام، بہاولپور سے لودھراں تک سپیڈو بسوں کے آپریشنز کے کنٹریکٹ کی مدت میں اضافے اور پاسکو کو درآمد شدہ گندم کی واجب الادا رقم کی ایڈجسٹمنٹ ادائیگی کی منظوری دی۔

کابینہ اجلاس میں قائد اعظم پولیس میڈلز اور صدر پولیس میڈلز کیلیے سفارشات وفاقی حکومت کو بھیجنے کی منظوری دی گئی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ تمام وزرا اپنے محکموں میں طلبہ کی انٹرن شپ پروگرام تیار کریں، چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام کو تمام ڈپارٹمنٹس سے لنک کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں