اسلام آباد : سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو مخاطب کر کے کہا ہے کہ آپ غیر متعلق ہوں گئے ہیں.
یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو جواب دیتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ آپ کے سینے میں جو جلن ہو رہی ہے اس کا بآخوبی اندازہ ہے.
NS’s struggle is bigger than all of you stooges combined. You have lost it completely. Your heartburn is understandable. You’re irrelevant. https://t.co/qm9M5cVHzg
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) August 10, 2017
مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کی ایک اکیلے کی جدوجہد آپ کی اور آپ کے کٹھ پتلیوں کی جدو جہد سے کہیں زیادہ ہے آپ شکست کھا چکے ہے جس پر آپ کو جو تکلیف ہورہی ہے اس کا پورا اندازہ ہے.
مریم نواز نے کہا کہ اب آپ غیر متعلق ہو چکے ہیں نواز شریف نے بازی مار لی ہے اور پنجاب کے لوگوں نے اپنے محبوب قائد کا بھرپور استقبال کر کے مخالفین کے منہ بند کردیئے ہیں.
موت سے ڈرنے والوں کو ریلی نہیں نکالنا چاہیے، عمران خان*
خیال رہے اس سے قبل عمران خان نے اپنی ایک ٹوئٹ میں نوزشریف کی بلٹ پروف گاڑی استعمال کرنے اور بلٹ روسٹروم سے خطاب کرنے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ڈرپوک لوگوں کو قیادت کا حق نہیں.