اتوار, اپریل 19, 2026
اشتہار

اسسٹنٹ کمشنر پر اظہارِ برہمی، مریم نواز کا سخت ردعمل

اشتہار

حیرت انگیز

معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا رمضان بازار میں اسسٹنٹ کمشنر پر اظہارِ برہمی کے ‏واقعے پر مریم نواز نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری افسران آپ کے ذاتی ملازم ‏نہیں۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں مریم نواز نے کہا کہ ناکامی اور بدترین کارکردگی کاغصہ سرکاری افسران پر ‏نکالنا فرعونیت ہے، رمضان بازاروں ميں غيرمعياری اور مہنگی اشياحکومتی نالائقی کاثبوت ہیں۔

مریم نے کہا کہ سرکاری افسران آپ کے ذاتی ملازم نہیں، رمضان بازارميں خاتون اسسٹنٹ ‏کمشنرسےسلوک قابل مذمت ہے، سول سرونٹس اوربیوروکریٹس پڑھ لکھ کراس مقام تک پہنچتےہیں، ‏سول سرونٹس اوربیوروکریٹس سلیکٹ ہوکرنہیں آتے۔

انہوں نے کہا کہ وزیرہونےکامطلب یہ نہیں آپ کوافسران کی تذلیل کالائسنس مل گیا یہ رعونت ‏قابل قبول نہیں، سونیاصدف سےمعافی مانگی جائے۔

کورونا ایس اوپی کی خلاف ورزی اور گراں فروشی پر معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان ‏برہم، سیالکوٹ میں رمضان بازار کے ناقص انتظامات پر اسسٹنٹ کمشنر کو ڈانٹ پلائی۔

رمضان بازار کے دورے کے موقع پر فردوس عاشق اعوان نے اسسٹنٹ کمشنر پر اظہار برہمی کیا ‏اور سب کے سامنے خاتون افسر کو ڈانٹتے ہوئے کہا کہ تنخواہ لیتی ہیں تو فرض بھی ادا کیجیے۔

فردوس عاشق اعوان کی ڈانٹ ڈپٹ پر اسسٹنٹ کمشنر نے اعتراض کیا اور وہاں سے چلی گئیں۔ ‏جواب میں اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا ہم روزانہ مارکیٹ میں خوار ہوتے ہیں بات آرام سے بھی کی ‏جاسکتی ہے گرمی سے کوئی پھل خراب ہوگیا تو کوئی کیا کرسکتا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں