تازہ ترین

اسرائیل کا ایران کے شہر اصفہان پر میزائل حملہ، امریکی میڈیا

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

مریم نواز نے اے آر وائی نیوز کا مائیک ہٹوا دیا

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران غیر مہذبانہ طرز عمل اختیار کرتے ہوئے اے آر وائی نیوز کا مائیک ہٹوا دیا۔

حکومت کی جانب سے اے آر وائی نیوز کے خلاف انتقامی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے پہلے ملک بھر کے مختلف شہروں میں اے آر وائی نیوز کی نشریات بند کرکے حق اور سچ کی آواز کو بند کرنے کی کوشش کی گئی اور اس کے بعد مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے وہ اقدام کیا جو آج سے قبل شاید ہی کسی سیاستدان نے کیا ہو۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے لاہور میں پریس کانفرنس تو پی ٹی آئی کے خلاف کرنی تھی لیکن جیسے ہی وہ پریس کانفرنس کے کے لیے وہاں پہنچیں تو اپنی بات کا آغاز کرنے سے قبل انہوں نے انتہائی غیر مہذبانہ طرز عمل اختیار کرتے ہوئے وہاں ڈائس پر موجود تمام میڈیا چینلز کے رکھے گئے مائیکس میں سے بطور خاص اے آر وائی نیوز کا مائیک ہٹا دیا۔

مریم نواز نے آتے ہی کہا کہ اے آر وائی نیوز کا مائیک ہٹا دیا جائے، پریس کانفرنس سے قبل اے آر وائی نیوز کا مائیک ہٹانے کے بعد بھی ان کا نفرت پر مبنی غصہ کم نہ ہوا تو انہوں نے پریس کانفرنس میں اے آر وائی نیوز پر ایک بار پھر جھوٹے الزامات لگائے۔

مریم نواز کے اس غیر مہذب اقدام پر صحافتی تنظیموں نے آواز اٹھا دی ہے، پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کے جنرل سیکریٹری رانا عظیم نے کہا ہے کہ مریم نواز کی جانب سے اے آر وائی نیوز کا مائیک ہٹانے کی مذمت کرتے ہیں، مائیک ہٹانے پر صحافیوں کو احتجاج کرنا چاہیے تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ملک کے مختلف شہروں میں اے آر وائی نیوز کی نشریات بند

رانا عظیم نے کہا کہ اے آر وائی نیوز کی بندش اور مریم نواز کی جانب سے پریس کانفرنس میں مائیک ہٹائے جانے پر پی ایف یو جے کی جانب سے احتجاج کیا جائے گا۔

لاہور پریس کلب کے صدر اعظم چوہدری نے بھی مریم نواز کے اقدام کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اے آر وائی نیوز کا مائیک ہٹانا آزادی صحافت کے خلاف ہے، اے آر وائی کی بندش اور اس کے خلاف انتقامی کارروائیاں کسی صورت منظور نہیں۔

Comments

- Advertisement -