تازہ ترین

جام شورو انڈس ہائی وے پر خوفناک حادثہ، 6 افراد جاں بحق

دادو : جام شورو انڈس ہائی وے پر ٹریفک...

آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان معاہدے پر امریکا کا ردعمل

واشنگٹن: امریکا نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)...

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

ملت ایکسپریس واقعہ : خاتون کی موت کے حوالے سے ترجمان ریلویز کا اہم بیان آگیا

ترجمان ریلویز بابر رضا کا ملت ایکسپریس واقعے میں...

پارٹی میں نئی ذمہ داریوں سے مزید متحرک ہو جاؤں گی، مریم نواز

لندن: مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ پارٹی میں نئی ذمہ داریوں سے مزید متحرک ہو جاؤں گی۔

مریم نواز کی میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک صحافی نے ان سے سوال پوچھا کہ آپ پنجاب کا الیکشن لڑنے جا رہی ہیں، وزیر اعلیٰ کے لیے بھی آپ کا نام آ رہا ہے۔

صحافی کے سوال کا جواب دیے بغیر مریم نواز مسکراتے ہوئے روانہ ہوگئیں۔

خیال رہے کہ مریم نواز 28 جنوری کو پاکستان پہنچیں گی۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے اپنے ایک ٹوئٹ میں بتایا تھا کہ مریم نواز 26 جنوری کو لندن سے روانہ ہوں گی اور 28 جنوری ہفتے کی رات 8 بجے لاہور پہنچیں گی۔

پیر کے روز مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں مریم نواز نے کہا تھا کہ وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی تقرری کے بعد عمران خان کا رونا شروع ہوگیا ہے، کسی کے نام پر اعتراض ہے تو فرح کو پنجاب کا نگراں وزیر اعلیٰ لگا دیں، پنجاب کو چلانے کا تجربہ فرح کے پاس ہے۔

اس دوران نواز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان کی باتوں کو چھوڑیں، انہوں نے پاکستان کو تباہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان پاکستان کے لیے قہرتھا، اس سے نجات حاصل کرنا ہر پاکستانی کی ذمہ داری ہے۔

Comments

- Advertisement -