تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

کھیل کے میدان ویران تھے نوازشریف پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ لایا، مریم نواز

لاہور : مریم نواز نے کہا ہے کہ 2013 میں کھیل کے میدان ویران تھے اور کوئی پاکستان میں آکر کھیلنے کو تیار نہیں تھا لیکن آج نوازشریف کی محنت سے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ ہو رہی ہے جس کا کریڈٹ نواز شریف اورشہباز شریف کو جاتا ہے.

وہ مسلم لیگ (ن) کے اقلیتی ونگ کے زیر اہتمام کنونشن سے خطاب کر رہی تھیں، مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف نے پاکستان کو 20،20 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ سے نجات دلائی لیکن پاکستان کی معیشت کو سنبھالنے والے اور ملک میں کھیلوں کو آباد کر کے پاک وطن کا امیج بڑھانے والے نواز شریف کو نا اہل کر دیا گیا.

انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں ایک نوازشریف ہی اہل ہیں اس لیے انہیں نااہل کیا گیا اور کئی سال سے زیر سماعت مقدمات میں نواز شریف کو فریق بنالیں تو فیصلہ ہو جائے گا،تمام ہتھکنڈوں کے باوجود نوازشریف ہی 2018 کے انتخابات میں کامیاب ہوں گے.

سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا کہ این اے 120 میں مسیحی بھائیوں کا جذبہ دیدنی ہے یہاں کوئی اقلیت کوئی اکثریت نہیں بلکہ سب پاکستانی ہیں اور آج حلقے میں ہر گھر اور ہر گلی میں یہ جذبہ نظر آرہا ہے اسی طرح اتوار کو الیکشن کے روز ہرجگہ شیرنظر آئے گا اور شیر ہی چھائے گا.

اس موقع پرمریم نواز نے اجتماع سے سوال کیا کہ کیا نوازشریف کی نااہلی کا فیصلہ منظور ہے؟ کیا آپ نوازشریف کی جدوجہد میں ساتھ دیں گے؟ کیا آپ اپنے ووٹ کا حق واپس لیں گے ؟ جس پر سب نے ہم آواز ہو کر مثبت میں جواب دیا.

جلسے سے خطاب کے آخرمیں مریم نواز نے شرکاء کی آمد اور پُرتپاک استقبال پر شکریہ ادا کرتے ہوئے حلق کے کینسر میں مبتلا اپنی والدہ کلثوم نواز کی صحت کے لیے کی گئی دعاؤں پر اقلیتی برادری کے مذہبی رہنما کا بھی شکریہ ادا کیا مشکورہوں.


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -