اتوار, مارچ 16, 2025
اشتہار

نواز شریف کو احتساب عدالت میں پیش نہیں ہونا چاہیے، مریم نواز

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: مریم نواز نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم کو احتساب عدالت میں کسی بھی صورت پیش نہیں ہونا چاہیے، ہم نے عدالتوں کا سامنا کیا اور پورا خاندان جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوچکا ہے۔

یہ بات انہوں نے ٹوئٹر پر پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ٹوئٹ میں کہی۔

مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کو کسی بھی صورت احتساب عدالت میں پیش نہیں ہونا چاہیے اور نہ ہی نوازشریف کسی سیاسی انتقام پر مبنی احتساب کا حصہ بنیں گے۔

انہوں نے ایک اور صارف کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے عدالتوں کا سامنا کیا اور جے آئی ٹی کے سامنے پورا خاندان پیش ہوا اور امید تھی کہ عدلیہ قانونی راستہ اختیار کرتے ہوئے کسی بھی دباؤ میں نہیں آئے گی لیکن جو ہوا وہ سب کے سامنے ہے۔

اپنی ایک اور ٹوئٹ میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ کچھ دنوں میں والدہ کلثوم نواز کی ایک اور سرجری ہوجائے گی اور جیسے ہی والدہ کی طبیعت بہتر ہوگی تو میں واپس وطن لوٹ آؤں گی۔

مریم نواز نے اپنی ایک اور ٹوئٹ میں عوام سے حلق کے کینسر کے مرض سے نبرد آزما اپنی والدہ کلثوم نواز کی صحت یابی کے لیے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں