بدھ, مارچ 26, 2025
اشتہار

عوام نے نواز شریف کی نااہلی کا فیصلہ مسترد کردیا، مریم نواز

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : مریم نواز نے کہا ہے کہ لاہور نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے جہاں ہمارا مقابلہ مخالفین کے علاوہ اُن لوگوں سے بھی تھا جو نظر نہیں آتے ہیں لیکن این اے 120 نےمنتخب وزیراعظم پر وار کو اپنے سینے پر لیا اور اپنی ماں کلثوم نواز کو کامیاب کروایا.

وہ پنجاب ہاؤس لاہور میں این اے 120 کے ضمنی الیکشن کے نتائج آنے کے بعد جیت کی فتح منانے والے کارکنان سے خطاب کر رہی تھی انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے شیروں آپ کو بہت مبارک ہو.

مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کوعوام نے سرخرو کردیا اور ابھی والدہ کلثوم نواز اور والد نواز شریف کا فون آیا اور انہوں نے کہا ہے کہ شیروں کا شکریہ ادا کرو جس پر میں ایک ایک ووٹر کا شکریہ ادا کرتا ہوں.

مریم نواز نے کہا کہ میاں صاحب اگر آپ لندن میں سن رہے ہیں تو دیکھ لیں کہ لاہور والے کہہ رہے ہیں کہ "وی لویو” جس پر پورے مجمع نے نے لو یو نواز شریف کے نعرے بلند کیے.

انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا نام لیے بغیر کہا کہ رونے کا وقت ہوگیا ہے اور کوئی اس وقت رو رہا ہوگا جس پر کارکنان نے رو عمران رو کے نعرے لگائے.

مریم نواز نے کہا کہ آج آپ نے ثابت کردیا کہ آپ نوازشریف سے محبت کرتے ہو آپ نے مخالفین کا ہی ڈٹ کر مقابلہ نہیں کیا بلکہ اُن سے بھی مقابلہ کیا جو نظر نہیں آتے اور ہر جگہ سازش کی بو آ رہی تھی جسے آپ نے ناکام کیا.


 این اے 120 کا معرکہ کلثوم نواز نے سَر کرلیا، یاسمین راشد کو شکست


انہوں نے کہا کہ عوام نے آج عدالتی فیصلے کو مسترد کر دیا ہے اور آج آپ کے 60 ہزار ووٹ 60 لاکھ کے برابر ہیں عوام نے اپنے ووٹ سے نوازشریف کے خلاف سازشوں کو ناکام بنایا اور لاہورکےعوام نےثابت کردیا کہ نوازشریف ان کے دلوں میں بستے ہیں

مریم نواز نے کہا کہ امجد نذیر بٹ کے منہ پر رات کو کپڑا باندھ کر اٹھایا گیا اسی طرح یوسی کے بہت سارے لوگوں کو ان کے گھروں سے اٹھایا گیا اور جن کو نہیں اٹھایا گیا ان کونامعلوم نمبرز سے دھمکیاں آئیں.

اسی طرح آج پولنگ کے دن شیر کے ووٹرز کے ساتھ ناروا سلوک کیا گیا، جس کے ہاتھ میں شیرکی پرچی تھی اس کو کہا گیا کہ تمہارا ووٹ نہیں اور ووٹرز کو روکا گیا شیر کے ووٹر کو کہا گیا ایسے ہتھکنڈوں سےعوام کی طاقت کو نہیں روک سکتے.

مریم نواز نے کہا کہ مجھے لاہور کی ضعیف خواتین نے کہا کہ ہمیں معلوم ہے کہ نواز شریف اکیلا ہے لیکن جیڑاں اکیلا اس دے نال اللہ اور آج انشاء اللہ ایک واری فیر نہیں چوتھی واری فیر شیر دی.


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں