لاہور: ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز گل نے کہا ہے کہ مریم صفدر نے جھوٹ بولنے میں ریکارڈ قائم کردئیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز گل نے کہا ہے کہ مریم صفدر نے جھوٹ بولنے میں ریکارڈ قائم کردئیے ان کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں جانا چاہئے۔
شہباز گل نے کہا کہ ان کے نمایاں کارناموں میں جعلی ٹرسٹ ڈیڈ شامل ہے، جج صاحب کی جعلی ویڈیو، والد کی صحت پر مسلسل جھوٹ بولنا شامل ہے۔
شہباز گل کا کہنا تھا کہ کیلبری کوئن جتنا بھی جھوٹ بول لیں، انہیں قوم سے لوٹی جانے والی دولت واپس کرنا ہوگی، بیگم صفدر اشتہاری بھائیوں کو بےگناہ ثابت کرتی رہیں، انہوں نےشہباز شریف سے ن لیگ کی صدارت اُچک لی ہے۔
مزید پڑھیں: نیب طلبی کا نوٹس، مریم نواز کو گرفتاری کا خوف
یاد رہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں جعلی ٹرسٹ ڈیڈ کے معاملے پر احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 19 جولائی کو طلب کیا ہے۔
خیال رہے کہ آج نیب نےمریم نوازکی طلبی کاسمن جاتی امرامیں وصول کرا دیا، ادارہ برائے احتساب ٹیم نے پولیس حکام کے ساتھ جاکر جاتی امرا میں نوٹس دیا۔
احتساب عدالت نےمریم نوازکےسمن تعمیل کے لئےنیب بھجوائےتھے، سمن میں ہدایت کی گئی ہے کہ مریم نواز مقدمے میں حاضری کو یقینی بنائی اور ذاتی حیثیت میں لاہور کی احتساب عدالت میں پیش ہوں۔