The news is by your side.

Advertisement

مریم نواز کی طبیعت بھی ناساز ہوگئی، سروسز اسپتال میں داخل

لاہور : نوازشریف سے ملاقات کے بعد مریم نوازکی طبیعت بھی خراب ہوگئی، مریم نواز کو بھی سروسز اسپتال میں داخل کرلیا گیا، مریم نواز کو والد سے ملاقات کیلئے سروسز اسپتال لایا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز سروسز ہسپتال میں زیر علاج اپنے والد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کے لئے کوٹ لکھپت جیل سے اسپتال پہنچیں اور اپنے والد سے ملاقات کی جس کے بعد کی طبیعت بھی خراب ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق مریم نواز والد کے کمرے سے ملحقہ وی وی آئی پی روم میں رہیں گی، مریم نواز شریف کا اسپتال میں طبی معائنہ بھی کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف کی چھوٹی صاحبزادی اسما نواز کو پاکستان بلالیا گیا ہے، اسماء نواز صبح لندن سے پاکستان پہنچیں گی۔

علاوہ ازیں حکومت نےنواز شریف کے علاج کیلئے2مایہ ناز ڈاکٹرز کی خدمات بھی حاصل کرلیں، کراچی سے پہنچنے والے ڈاکٹرطاہرشمسی رپورٹس کا جائزہ لے رہے ہیں اور اسلام آباد سے مایہ نازڈاکٹربھی کچھ دیر میں سروسزاسپتال پہنچ جائیں گے۔

میڈیکل بورڈ کا کہنا ہے کہ نوازشریف کے مرض کی تشخیص کررہے ہیں، اس حوالے سے اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر ایاز کی جانب سے رپورٹ سے متعلق آگاہ کیا گیا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں