ہفتہ, اپریل 18, 2026
اشتہار

مشکلات میں گھرے پاکستان کو آج پھر نواز شریف کی ضرورت ہے، مریم نواز

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا ہے کہ عوام نواز شریف کو دو تہائی ووٹ دیں وہ مہنگائی سے نجات دلائے گا۔

مریم نواز سے یونین کونسلوں کے چیئرمینوں، کونسلروں اور کارکنوں نے ملاقات کی۔ ملاقات میں 21 اکتوبر کی تیاریوں پر مشاورت ہوئی جبکہ نواز شریف کی وطن واپسی پر استقبال کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ 12 اکتوبر 1999 کا یوم سیاہ ہوئے 24 سال ہوگئے، نواز شریف نے ہمیشہ ملک کو بحرانوں سے نکالا تھا، انہوں نے بین الاقوامی اور داخلی مسائل میں گھرے پاکستان کو بچایا تھا جبکہ دنیا کا ساتواں اور اسلامی دنیا کا پہلا ایٹمی ملک بنایا۔

مریم نواز نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نے پاکستان کے دفاع اور وقار پر سمجھوتہ نہیں کیا، ان نے کہا تھا کہ پاکستانی آزاد ہیں ہمیں غلامی کی زندگی قبول نہیں۔

انہوں نے کہا کہ مشکلات میں گھرے پاکستان کو آج پھر نواز شریف کی ضرورت ہے، سب خراب ہونے کے بعد اب سب ٹھیک کرنے کیلیے ان کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک وقوم سے وعدے نبھانا اور مشکلات سے نکالنا ہی ان کی روایت ہے، وہ ایک بار پھر عوام اور ملک کو بچانے واپس آ رہا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں