ہفتہ, فروری 15, 2025
اشتہار

نوازشریف کوغدارکہنے والے اب اسد درانی کی کتاب پرکیا کہیں گے: مریم نواز

اشتہار

حیرت انگیز

چکوال: مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ حکومت کی مدت پوری ہونے کا سہرا نواز شریف اورعوام کے سر ہے.

ان خیالات کا اظہار انھوں نے چکوال کے علاقے میانی میں‌ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ ان برسوں میں دھاندلی کا بہانہ بنا کر وزیراعظم کے خلاف سازش کی گئی.

مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف پراستعفیٰ دینے کے لئے بہت دباؤ تھا، پہلی بارنوازشریف ڈٹ گیا اور کہا کہ نکالنا ہے تو نکال لو، نواز شریف کو صرف اقامے پرنکالا گیا، ورنہ ان کا کوئی اور جرم نہیں ملا.

انھوں نے مزید کہا کہ نوازشریف کوغدارکہنے والے اسد درانی کی کتاب پرکیا کہیں گے، کیا اس پر کوئی بیان نہیں‌ آئے گا.

مریم نواز نے کہا کہ تمام سازشوں کے باوجود حکومت نے اپنی مدت پوری کی، حکومت کی مدت پوری ہونےکا سہرا نوازشریف اورعوام کے سر ہے.

مریم نواز کا کہنا تھا کہ اقامے پر نکالنے والوں کو سکون نہ ملا، تو ظالموں نے فتوے لگا دیے، غداری کا الزام لگایا گیا.

یاد رہے کہ 2013 میں الیکشن جیتنے کے بعد مسلم لیگ ن نے حکومت بنائی اور نواز شریف نے تیسری بار وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالا تھا، تاہم پاناما لیکس کیس میں اقامے کی بنیاد پر انھیں نااہل قرار دے دیا گیا۔


مزید پڑھیں: نگراں وزیراعظم ناصرالملک بےمثال شخصیت کےحامل ہیں‘ نوازشریف


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں