پیر, نومبر 17, 2025
اشتہار

’گوگی، پنکی کے دور میں اتنی تباہی آئی کہ گلیوں میں کچرے کے ڈھیر تھے‘

اشتہار

حیرت انگیز

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ گوگی، پنکی کے دور میں اتنی تباہی آئی کہ پنجاب کی گلیوں میں کچرے کے ڈھیر تھے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ستھرا پنجاب کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ خواب جو ایک سال پہلے دیکھا تھا آج حقیقت بن کر سامنے بیٹھا ہے، اتنی خوشی کسی تقریب میں نہیں ہوئی جتنی آج یہاں ہورہی ہے، ستھرا پنجاب 35 ہزار مشینری، ڈیڑھ لاکھ فورسز کے ساتھ سب سے بڑا صفائی پروگرام ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے لیے میں ذیشان رفیق کو دل کی گہرائیوں سے شاباش دیتی ہوں، سیکریٹری بلدیات پنجاب نے بھی بہت محنت کی، شاباش دیتی ہوں۔

یہ پڑھیں: فیلڈ مارشل کی بہترین حکمت عملی سے جنگ میں عظیم کامیابی ملی، مریم نواز

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آج 700 کے قریب مشینری ستھرا پنجاب کے حوالے کی ہیں، ہر ڈسٹرکٹ، تحصیل کے پاس چیکنگ مشینیں ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ تمام شہریوں کو سیکڑوں ٹرالیاں اور ٹریکٹرز دیے جارہے ہیں، دیہاتوں میں 15، 15 سال پرانے غلاظت کے ڈھیر اٹھائے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح ایک بیٹی اپنے گھر کو صاف رکھتی اور سچائی ہے میری بھی یہی کوشش ہے، میرے بارے میں کہا جاتا ہے میں پنجاب کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ ہوں۔

وزیر اعلیٰ  نے کہا کہ میں نے جب سے حلف اٹھایا کوشش ہے پنجاب کا کونہ کون چمک اٹھے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں