تازہ ترین

مریم نواز سفید جھوٹ اور غلط معلومات دینے سے باز نہ آئیں

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز سفید جھوٹ بولنے اور غلط معلومات دینے سے باز نہ آئیں اور دعویٰ کیا کہ عمران دور میں چینل مالکان پر مقدمے بنے اور صحافیوں کو جیلوں میں بند کیا گیا۔

مریم نواز نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ہم نے تو اے آر وائی کے خلاف کوئی مقدمہ نہیں بنایا، اے آر وائی کے کسی شخص کو گرفتار نہیں کیا حالانکہ کرنا چاہیے تھا۔

وہ شاید بھول گئیں کہ مسلم لیگ (ن) نے آتے ہی اے آر وائی نیوز کے خلاف بدترین انتقامی کارروائیاں شروع کر دی تھیں، چینل مالک سمیت پانچ افراد پر متعدد جھوٹے مقدمے بنائے گئے اور ہیڈ آف نیوز کو گرفتار کیا گیا۔

مزید پڑھیں: پاسپورٹ مل گیا، ان شاء اللہ جلد جا رہی ہوں، مریم نواز

یہی نہیں بلکہ ایف آئی اے اور ایف بی آر کے نوٹسوں کی بھر مار شروع کر دی۔ چینل کو 24 دن بند رکھ کر لوگوں کے روزگار سے کھیلا گیا۔

مریم نواز نے اے آر وائی نیوز کا مائیک تک ہٹا دیا۔ پیمرا نے مریم نواز کے کہنے پر اے آر وائی کو ہدف بنالیا تھا، پھر انتقامی کارروائیوں پر اے آر وائی کو عدالتوں سے ریلیف ملا۔

Comments

- Advertisement -