The news is by your side.

Advertisement

مریم نوازراولپنڈی میں آج ورکرزکنونشن سےخطاب کریں گی

راولپنڈی : سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز آج راولپنڈی میں ن لیگ کے سوشل میڈیا ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز آج راولپنڈی کے علاقے فوارہ چوک میں مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گی، سوشل میڈیا کنونشن کے لیے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

ورکرزکنونشن کی سیکیورٹی کے لیے خصوصی پلان ترتیب دیا گیا ہے جس کے تحت 2 ہزار پولیس اہلکار سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔

راولپنڈی میں مسلم لیگ ن کی قیادت کے بینرز اور پوسٹرز آویزاں کردیے گئے ہیں جبکہ ساؤنڈ سسٹم کا خصوصی انتظام کیا گیا ہے جس پرپارٹی کے ترانے جائیں گے۔


گوجرانوالہ میں ن لیگ کا جلسہ‘ تیاریاں جاری


دوسری جانب گوجرانوالہ کے جناح اسٹیڈیم میں مسلم لیگ ن کی جانب سے جلسے کا انعقاد کیا گیا جس سے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف خطاب کریں گے۔

جلسے کے لیے 30 فٹ چوڑا اور 100 فٹ اونچا اسٹیج تیار کیا گیا ہے جبکہ شرکا کے بیٹھنے کے لیے 10 ہزار کرسیاں لگائی گئی ہیں۔


لاڈلہ صاحب سے کہیں بس چند دن انتظار کرلیں، مریم نواز


خیال رہے کہ گزشتہ روز مریم نوازنے عمران‌ خان کے بیان پرردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ لاڈلہ صاحب سے کہیں بس چند دن انتظار کرلیں، واجد ضیا خود ان کاغذات کی حقیقت بتادیں گے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں