The news is by your side.

Advertisement

‘مریم نواز کو بھی گرفتار کیا جائے گا’

وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ مریم نواز بار بار کہہ رہی ہیں مجھے بھی گرفتارکرلو، مریم نواز کو بھی گرفتار کیا جائے گا کیسزمنطقی انجام کو پہنچ رہےہیں۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ سندھ پولیس نےپہلےٹوئٹ کیا، کہا گیا کیپٹن (ر) صفدر کو قانون کےمطابق گرفتارکیاگیا اور قانون کےمطابق تحقیقات کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ آئی جی کے گھر کےپاس کیمرے لگےہیں ثبوت سامنےلائیں، آئی جی سندھ کابیان اب کیوں سامنے آ رہا ہے، وزیراعلیٰ سندھ کہتےہیں قائدکےمزار پر جو ہوا وہ غلط تھا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بیانیہ نوازشریف نےلندن سےشروع کیاتھا،عوام اوراداروں میں خلیج پیداکرنےکی کوشش کی جارہی ہے یہ سب اس لیےہورہاہےکسی طرح سنسنی پھیلائی جائے، عدلیہ اوراداروں پردباؤڈالنےکی کوشش کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان100مرتبہ حکومت قربان کردینگےاین آراونہیں دیں گے اپوزیشن کچھ بھی کرلےاین آر او کسی صورت نہیں دیاجائےگا، مریم نوازباربارکہہ رہی ہیں مجھےبھی گرفتارکرلو، مریم نواز کو بھی گرفتار کیا جائے گا کیسزمنطقی انجام کو پہنچ رہےہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں