وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کم عمر طلبا کی گرفتاری رکوادی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بچوں کو ہتھکڑیاں لگانے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ کم عمر طلبا سے زیادہ والدین ٹریفک قوانین پر عمل کروانے میں کردار ادا کریں، ٹریفک قوانین شہریوں کی جان محفوظ بنانے کے لیے بنائے جاتے ہیں، اپنی حفاظت کے لیے عادات بدلنا ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ ہر شہری ٹریفک قوانین پر عملدرآمدد کے یلے اپنا کردار ادا کرے، معصوم بچوں کو نہیں پکڑنا چاہتے مگر قانون کی پاسداری ضروری ہے، بچوں کا قصور نہیں ہم نے ہیلمٹ پہننے کی عادت ہی نہیں ڈالی۔
یہ پڑھیں: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالے طلبا پر ایف آئی آر ہوگی یا نہیں؟ وزیرتعلیم کا بڑا بیان
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ والدین بچوں کو ہیلمٹ کی اہمیت اور روڈ سیفٹی سے آگاہ کریں، ٹریفک پولیس عوام کی عزت نفس کا خیال رکھے، بدتمیزی ہر گز نہ کی جائے۔
علاوہ ازیں 16 سالہ بچوں کے لیے اسمارٹ کارڈ اور موٹر سائیکل لائسنس جاری کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے، صوبے بھر میں ٹریفک پولیس طلبا کے لیے خصوصی ہفتہ آگاہی منائے گی، ہیلمٹ نہ پہننے پر پہلی بار وارننگ چالان ہوگا۔
پنجاب میں پہلی مرتبہ ٹریفک کے لیے ڈرون اور باڈی کیم کا استعمال شروع کردیا گیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


