جمعہ, جنوری 17, 2025
اشتہار

”امید ہے آصفہ بھٹو کو زیادہ تکلیف نہیں پہنچی“

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی ہمشیرہ آصفہ بھٹو کے لیے پیغام جاری کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مریم نواز نے آصفہ بھٹو کے لیے لکھا کہ امید ہے کہ آصفہ بھٹو کو زیادہ تکلیف نہیں پہنچی ہوگی، دعا ہے لانگ مارچ کے تمام شرکا سلامت رہیں۔

- Advertisement -

خانیوال میں بلاول بھٹو کی قیادت میں جاری لانگ مارچ میں آصفہ بھٹو چہرے پر ڈرون کیمرہ لگنے سے زخمی ہو گئیں ہیں۔ آصفہ بھٹو بلاول کے ساتھ کنٹینر پر موجود تھیں جب ڈرون کیمرا اچانک اُن کے چہرے کے نزدیک آیا۔

آصفہ نے ہاتھ سے ڈرون کو روکنے کی کوشش کی لیکن پوری طرح محفوظ نہ رہیں۔ آصفہ کے چہرے پر زخم آئے، درد سے کراہتی ہوئی نیچے بیٹھیں۔ انہیں فوری طبی امداد دے کر کنٹینر سے گاڑی میں منتقل کر دیا گیا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو ڈرون کیمرہ لگنے پر اپنی بہن آصفہ بھٹو کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے۔ شرکا سے خطاب میں بلاول بھٹو نے کہا کہ شہید بی بی کی بیٹی بہت ہی بہادر ہے غلطی سے یا پتہ نہیں جان بوجھ کر ایک چینل کا ڈرون کیمرا آصفہ بھٹو کو لگا، ایمبولینس والے کہہ رہے تھے کہ آصفہ بھٹو زخمی ہیں، ٹانکے لگیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں