اسلام آباد : سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نوازنے کہا ہے کہ اللہ میرے والد کو دشمنوں کے شر سے محفوظ رکھے اور ان کی حفاظت فرمائے۔
یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہی جب شریف خاندان کی خواتین پنجاب ہاؤس اسلام آباد سے لاہور کے رخت سفر باندھ رہی تھیں اس موقع پر سابق وزیراعظم نے اپنے اہل خانہ بلاخصوص صاحبزادی کو الوداع کہا اور دعائیں دیں اور سر پہ ہاتھ رکھا۔
مریم نواز نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر الوداعی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ابو ہمیں پنجاب ہاؤس اسلام آباد سے لاہور کے لیے الوداع کہہ رہے ہیں جب کہ میں دعا گو کہ اللہ انہیں اپنی حفاظت میں رکھے۔
Abu seeing us off as we leave for Lahore….. Entrusted my beloved to Allah… May Allah protect him from all evils.
باپ سراں دے تاج، محمد pic.twitter.com/Lu2F2EpkaJ
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) August 8, 2017
انہوں نے کہا کہ میں اپجنے والد کو اللہ کے حوالے کرتی ہوں اور دعا کرتی ہوں کہ اللہ میرے والد کو دشمنوں کی شر اور بری نگاہ سے محفوظ رکھے کیوں باپ بچوں کے سروں کے تاج ہوتے ہیں۔
خیال رہے کہ شریف خاندان کی خواتین نے آج پنجاب ہاؤس اسلام آباد خالی کردیا ہے اور خصوصی طیاروں کے ذریعے لاہور پہنچ گئے ہیں جب کہ *سابق وزیراعظم نوازشریف کلل صبح نو بجے اسلام آباد سے لاہور کے لیے ریلی کی صورت میں روانہ * ہوں گے اور مختلف مقامات پر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے لاہور پہنچیں گے۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔