تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

مجھے یقین تھا کہ فل کورٹ نہیں بنے گا، مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹڑ پر ٹوئٹ کیا ہے مجھے یقین تھا کہ فل کورٹ نہیں بنے گا۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سپریم کورٹ کی جانب سے اتحادی حکومت کی فل کورٹ بنانے کی درخواست مسترد کرنے پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹس کیے ہیں جس میں انہوں نے ڈھکے چھپے لفظوں میں موجودہ تین رکنی بینچ کی اہلیت پر شک کا اظہار کیا ہے۔

مریم نواز نے اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ مجھے کم از کم یقین تھا کہ فل کورٹ نہیں بنے گا اور انصاف نہیں ملے گا۔ یہی میں قوم کو بتانا چاہتی تھی۔

مریم نواز نے اپنے دوسرے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ فیصلے آئین، قانون اور انصاف کے مطابق نہ ہوں تو فل کورٹ سے خطرہ رہتا ہے۔ کیونکہ ایماندار ججز کے شامل ہونے سے فیصلے کی خامیاں منظر عام پر آ جاتی ہیں۔

ن لیگی رہنما نے مزید لکھا ہے کہ لوگ جان جاتے ہیں کہ فیصلہ آئین وقانون نہیں بلکہ  ذاتی پسند و ناپسند کی بنیاد پر کیا گیا۔ مگر اب کچھ بھی کرلیں، لوگ تو جان گئے ہیں۔

 

 

Comments

- Advertisement -