تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

’تمہارا تحفہ تمہاری مرضی نہیں‘ مریم نواز کا ردعمل

مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تمہارا تحفہ تمہاری مرضی نہیں ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ ’تحفے بھی ریاست کے، مرضی بھی ریاست کی ہے۔

لیگی نائب صدر نے مزید لکھا کہ آنکھیں کھول لو اب تمہاری دھونس نہیں چلے گی۔

مریم نواز نے لکھا کہ تمہاری جعلی حکومت اور تمہارا مستقبل دونوں ختم ہوگئے اب حساب تو دینا پڑے گا۔

سابق وزیراعظم و تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے توشہ خانے کے معاملے پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’میرا تحفہ میری مرضی‘۔

صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ توشہ خانہ سے جو کچھ لیا وہ ریکارڈ پر ہے، ایک صدرنےگھرپرتحفہ بھجوایا تو وہ تحفہ توشہ خانہ بھیج کرآدھی قیمت ادا کرکے اپنے پاس رکھا۔

ان کا کہنا تھاکہ ہم نے توشہ خانہ کی چیزوں کی قیمت 15سے بڑھاکر 50 فیصد کی، اگر پیسہ بناناہوتا توگھرکوکیمپ آفس ڈکلیئرکرکےکروڑوں روپیہ بناتا۔ عمران خان کا کہنا تھاکہ ‏فوجیوں کو بھی ڈی ایچ اے میں پلاٹ ملتے ہیں تو ان کی مرضی وہ جو چاہیں کریں۔

فرح خان سے متعلق انہوں نے کہا کہ فرح خان کے پاس عہدہ تھا نہ وزارت، وہ کیسے پیسے لے سکتی ہے؟ اس سلسلے میں کسی کے پاس کوئی ثبوت ہے تو سامنے لائے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر اعظم ہاؤس میں سینیئر صحافیوں سے ملاقات کے دوران کہا تھا کہ میں تصدیق کر سکتا ہوں کہ عمران خان نے توشہ خانے سے تحائف لے کر بیرون ملک فروخت کیے ہیں۔

 

Comments

- Advertisement -