لندن : سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے اعلیٰ عدلیہ پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کو نکالنےکیلئے پٹیشن پاناماکی، فیصلہ اقاما پر، انہوں نے کہا کہ آج ثابت ہوگیا کہ نوازشریف کے پیچھے پوری پارٹی متحد ہوکر کھڑی ہے۔
یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے تازہ پیغام میں کہی،تفصیلات کے مطابق مریم نواز جو آج کل ٹوئٹر کے محاذ پر کافی سرگرم دکھائی دیتی ہیں۔
انہوں نے سپریم کورٹ پر کھل کر طنز کرتے ہوئے اپنی پوسٹ میں عمران خان نااہلی کیس کی سماعت کے موقع پر اعلی عدلیہ کے ججز اور اکرم شیخ کے درمیان ہونے والی گفتگو کے اسکرین شاٹس لگائے ہیں۔
Jee, jaise Panama ke tanazar main iqama per na-ehli! pic.twitter.com/8DhzTFwYhb
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) October 3, 2017
جس میں لکھا ہے کہ ’’جس تناظرمیں بات ہوئی اسی تناظرمیں پڑھیں،چیف جسٹس‘‘ جس کے جواب مریم نواز نے لکھا کہ ’’جی! جیسے پاناما کے تناظر میں اقاما پر نااہلی،‘‘
ایک اور ٹوئٹ میں دکھایا گیا کہ ’’جوآپ کہہ رہے ہیں وہ آپ کی پٹیشن میں نہیں،چیف جسٹس کےریمارکس‘‘ جس پر انہوں نے لکھا کہ ’’لیکن نوازشریف کو نکالنے کیلئےپٹیشن پاناما کی، فیصلہ اقاما پر‘‘ کیا گیا۔
Lekin Nawaz Sharif ko nikalnay ke liye petition Panama ki, faisla iqama per ! pic.twitter.com/WHoF1shhBZ
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) October 3, 2017
انہوں نے کہا کہ اگر 6 اعشاریہ 5 فیصد رقم کی ٹریل ثابت نہ ہونا کوئی جرم نہیں تو نوازشریف کے ظاہر کردہ اثاثوں میں دس ہزار درہم کا اوسط کیوں نہیں نکالا گیا؟
اگر 6 اعشاریہ 5 فیصد رقم کی ٹریل ثابت نا ھونا کوئی جرم نہیں تو نوازشریف کے ظاہر کردہ اثاثوں میں دس ہزار درہم کا اوسط کیوں نہیں نکالا گیا؟
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) October 3, 2017
مریم نواز نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں نواز شریف کو مسلم لیگ کا بلامقابلہ صدر منتخب کرنے کے حوالے سے کہا کہ آج ثابت ہوگیا کہ نوازشریف کے پیچھے پارٹی متحد ہوکر کھڑی ہے۔
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے سے خوف میں مبتلا لوگوں کو تکلیف ہے، یہ تکلیف ان لوگوں کو ہے جن کا نون لیگ سےدور کا بھی تعلق نہیں ہے، نوازشریف کے مخالف ان کے چاہنے والوں کے آگے بےبس ہیں۔
اج ثابت ھوگیا کہ نوازشریف کے پیچھے پارٹی یکجہت ھوکر کھڑی ھے۔ نوازشریف کے مخالف کے نوازشریف کے چاہنے والوں کے سامنے بے بس ہیں….
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) October 3, 2017
انہوں نے کہا کہ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ کتنے بے بس ہیں کہ وہ نواز شریف کیخلاف کتنے ہی منصوبے بنا لیں مگر کامیاب نہیں ہوتے جبکہ وہ پاکستانی سیاست پر مسلسل راج کررہے ہیں۔
Shows how frustrated they are that no amount of plotting & scheming against MNS has worked. He continues to dominate Pakistani politics. https://t.co/lntr7EoEeq
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) October 3, 2017
انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف کو نکالنے کیلئےجمہوری آئین کو آمرکا آئین بنادیا گیا، ڈکٹیٹر کی بنائی ہوئی ایک شق ختم کرنے پرشور مچایا جارہا ہے۔
ایک نوازشریف کو نکالنے کے لیئے جمہوری ائین کو ڈکٹیٹرشپ کا ائین بنا دیا گیا لیکن ڈکٹیٹر کی بنائی ہوئی ایک شق ختم کرنے پر شور مچایا جا رھا ھے
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) October 3, 2017
دخل اندازی کرنیوالے پہلے اپنے پارٹی معاملات پرتوجہ دیں اور اپنی جماعت کو عوامی جماعت بنا کر دکھائیں۔
مسلم لیگ ن کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی کرنے والے اپنے پارٹی معاملات پر توجہ دیں اور اپنی جماعت کو عوامی جماعت بنا کر دکھائیں-
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) October 3, 2017