پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

‘شرافت سےخود ہی سب کچھ عوام کو بتا دیں’

اشتہار

حیرت انگیز

مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ کوئی بری نہیں ہوا انتظار کر رہی ہوں ‏اورموقع دےرہی ہوں، شرافت سےخودہی سب کچھ عوام کوبتا دیں ورنہ مجھےبتانا پڑے گا۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں مریم نواز نے لکھا کہ جس کودھاندلی کیلئےاستعمال کیاگیاوہ جعلی اعظم ‏کےحکم کے بغیر نہیں کرسکتا دھاندلی سےمتعلق میرےپاس بھی 2افرادکےنام آچکےہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ دھاندلی نہیں، ایک منظم آپریشن تھاجواعلیٰ سطح سے ہو رہا تھا، الیکشن ‏کمیشن عملہ اغوا کر لینا اور پوری رات ایک مقام پر رکھنا، پی ٹی آئی کےسرکردہ ارکان کی موجودگی ‏میں نتائج تبدیل کرانا، 14گھنٹے بعد اچانک عملےکاباجماعت وارد ہوجانا نچلےلیول کاکام ہے؟ واہ،

- Advertisement -

دوسری جانب این اے 75 میں ضمنی انتخاب کے موقع پر تعینات ریٹرننگ افسر نے الیکشن کمیشن ‏کو بتایا ہے کہ پریزائیڈنگ افسران نے نتائج میں رد و بدل کیا، 14 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ ‏کروائی جائے

پنجاب کے انتخابی حلقے ڈسکہ این اے 75 میں ضمنی انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن میں ‏آج سماعت ہوئی، حلقے کے ریٹرننگ افسر نے اپنی رپورٹ اور ریکارڈ الیکشن کمیشن میں جمع کرا ‏دیا۔

تحریری رپورٹ میں لکھا گیا ہے کہ 14 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کے بعد غیر سرکاری نتائج کا ‏اعلان کیا جائے، انتخابی سامان کی حفاظت کے لیے پولیس کے ساتھ رینجرز کا بھی انتظام کیا ‏جائے، بظاہر لگتا ہے کہ پریزائیڈنگ افسران نے نتائج میں رد و بدل کیا ہے، پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ ‏پولنگ کے لیے الیکشن کمیشن سے رابطہ کیا جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں