ہفتہ, مئی 16, 2026
اشتہار

وزیر اعظم، نائب وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل نے پاکستان کا وقار بحال کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا، مریم نواز

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور (11 اپریل 2026): وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اسلام آباد میں پاکستان کی ثالثی میں امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والے مذاکرات پر اہم بیان جاری کر دیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ آج پاکستان کیلیے فخر کا دن ہے ملک عالمی سطح پر قائدانہ کردار ادا کر رہا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان کا وقار بحال کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا، قومی قیادت کی بدولت پاکستان کے عالمی تشخص اور وقار میں نمایاں اضافہ ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ قومی قیادت کی کاوشوں نے ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے، پاکستان کا عالمی اسٹیج پر صفِ اوّل میں ہونا قیادت پر بھرپور اعتماد کا مظہر ہے۔

امریکا ایران مذاکرات اسلام آباد میں

واضح رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان اہم مذاکرات آج اسلام آباد میں ہوں گے، امریکی وفد کی قیادت امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور ایرانی وفد کی قیادت اسپیکر باقر قالیباف کریں گے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی دعوت پر ہونے والے ان مذاکرات میں شرکت کیلیے دونوں ممالک کے وفود پاکستان پہنچ چکے ہیں۔

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے ہمراہ نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر بھی مذاکرات کا حصہ ہوں گے جبکہ توقع ہے کہ ان مذاکرات میں چین، روس اور خلیجی ممالک بطور مبصر شرکت کریں گے۔

پاکستان کی کامیاب سفارت کاری کے نتیجے میں ہونے والے ان مذاکرات کا مقصد امریکا اور ایران کے درمیان مستقل جنگ بندی کو یقینی بنانا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں