تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

اسٹیج پر جگہ نہ ملنے پر عظمیٰ بخاری ناراض ہوگئیں

مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری اسٹیج پر جگہ ملنے پر ناراض ہوگئیں وہ مریم نواز کی آمد پر منعقدہ جلسے میں اسٹیج تک نہ پہنچ سکیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کی وطن واپسی کے موقع پر ن لیگ نے جلسے کا انعقاد کیا اس موقع پر انہوں نے کارکنان سے خطاب کیا اور ساتھی ہی پی ٹی آئی قیادت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

جلسے میں شرکت کے لیے ن لیگی رہنما عظمیٰ بخاری بھی پہنچیں تھیں لیکن انہیں اسٹیج پر جگہ نہ ملی جس پر وہ ناراض ہوگئیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ن لیگ پنجاب کی ترجمان اسٹیج تک پہنچ بھی نہ پائیں اور لاہور کے پارٹی عہدیداروں کو اس کا ذمہ دار قرار دے دیا۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اتنا بڑا موقع تھا بہت خراب بندوبست کیا گیا۔

ن لیگ کا دعویٰ جھوٹا نکلا

دوسری جانب مریم نواز کی استقبالی ریلی میں لاکھوں لوگوں کی شرکت کا ن لیگ کا دعویٰ جھوٹا نکلا ہے۔

اسپیشل برانچ سمیت مختلف قانون نافذ کرنے والے اداروں کےاعداد وشمار سامنے آگئے ہیں، ذرائع کا بتانا ہے کہ مریم نواز کی ریلی میں صرف چھ ہزار کے قریب لوگ شریک ہوئے۔

مریم نواز کی ریلی زیادہ تر بدنظمی کا شکار رہی اور اس میں شرکت کے لیے لوگوں کو لاہور کے اردگرد شہروں اور دیہات سے لایا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -