ہفتہ, مارچ 22, 2025
اشتہار

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز جیل میں گزرے وقت کو یاد کر کے آبدیدہ ہوگئیں

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سنٹرل جیل کوٹ لکھپت کا دورہ کیا جہاں وہ اپنے اسیری کے گزرے وقت کو یاد کر کے آبدیدہ ہوگئیں۔

مریم نواز نے سنٹرل جیل کوٹ لکھپت کے دورے کے دوران قیدی خواتین کے ساتھ روزہ افطار کیا اور لان میں پودا لگایا۔ انہوں نے حکام کو مزید درخت لگانے کی ہدایت بھی کی۔

وزیر اعلیٰ نے سیل کا دورہ بھی کیا جہاں ان کے والد نواز شریف قید رہے۔ اس دوران وہ اپنا گزرا وقت بھی یاد کر کے جذباتی ہوئیں۔

مریم نواز نے جیل میں منشیات کے عادی افراد کی بحالی کیلیے 20 بیڈ کے اسپتال اور قیدیوں کیلیے ویڈیو کال فیسلٹی کا بھی افتتاح کیا۔ انہوں نے جیل کے کچن کا دورہ کیا اور قیدیوں کیلیے تیار کھانے کا جائزہ لیا۔

وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر قیدیوں کیلیے خصوصی افطار مینیو تیار کیا گیا۔ اس دوران مریم نواز نے قیدی خواتین سے گفتگو میں کہا کہ آپ سے ملنے آئی ہوں۔

مریم نواز نے جیل میں اپنی قید کے دوران ڈیوٹی پر متعین جیل اسٹاف سے ملاقات کی۔ انہوں نے رہائی پانے والے قیدیوں میں تحائف بھی تقسیم کیے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by PML(N) (@pmlnawazofficial)

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں