تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

مریم نواز، ڈاکٹر یاسمین راشد کی جلد صحت یابی کے لئے دعاگو

لاہور: نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے کینسر سے نبرآزما صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرجاری اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کی صحت کے لیے دعا گو ہوں، میری والدہ نے اس موذی مرض کا سامنا کیا ہے اور میں جانتی ہوں یہ کتنی تکلیف دہ بیماری ہے۔

مریم نواز نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ڈاکٹر صاحبہ بھی ماں ہیں، اللّہ ماؤں کو سلامت رکھے۔

واضح رہے کہ وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کو بریسٹ کیسنر کا مرض لاحق ہے، بریسٹ کینسر میں مبتلا ہونے کے باوجود ڈاکٹر یاسمین راشد مضبوط اعصاب کے ساتھ کرونا وبا کے دوران اپنی ذمے داریاں جاری رکھے ہوئے ہیں، ساتھ ہی ان کی کیموگرافی کا کورس بھی جاری ہے۔

بریسٹ کینسر کے عارضے میں مبتلا ہونے کے باعث گذشتہ سال دسمبر میں شوکت خانم میموریل اسپتال میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی سرجری کی گئی تھی، سرجری کے بعد صوبائی وزیر کی حالت بہترہوئی تھی۔ کچھ روز تک انہیں مکمل آرام کا بھی مشورہ دیا گیا تھا تاہم کرونا کی تیز لہر کے باعث انہوں نے صوبائی نظام صحت اور کرونا ویکسین کے حوالے سے اپنے فرائض منصبی سرانجام دے رہی ہیں۔

یاد رہے کہ نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز کی والدہ اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز میں بھی کینسر تشخیص کیا گیا، کلثوم نواز طویل عرصہ کینسر کے عارضہ میں مبتلا تھیں بعد میں اسی بیماری کے باعث انتقال کر گئیں تھیں۔

 

Comments

- Advertisement -